• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

بولان میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا، 5 افراد زخمی

شائع January 18, 2022
دھماکا اس وقت ہوا جب کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس وہاں سے گزر رہی تھی — فوٹو: غالب نہاد
دھماکا اس وقت ہوا جب کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس وہاں سے گزر رہی تھی — فوٹو: غالب نہاد

بلوچستان کے ضلع بولان کے قریب مشکاف کے علاقے میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکا اس وقت ہوا جب کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس وہاں سے گزر رہی تھی۔

ترجمان ریلوے بلوچستان محمد کاشف کے مطابق دھماکے سے ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا اور جعفر ایکسپریس کے انجن سمیت 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

یہ بھی پڑھیں :بولان ٹرین حادثہ : ہلاکتوں کی تعداد 19ہو گئی

— فوٹو: غالب نہاد
— فوٹو: غالب نہاد

انہوں نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں طبی علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان ایکسپریس کو آب گم اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکے کی نوعیت تاحال معلوم نہیں کی جاسکی جبکہ دھماکے کے فوراً بعد امدادی و سیکیورٹی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں۔

دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی۔

مزید پڑھیں:جعفر ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی،13 افراد ہلاک

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کی مشکاف ریلوے ٹریک کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ٹرین مسافروں کو فوری طور پر ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ زخمی مسافروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرے۔

عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ مسافر ٹرین کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا بزدلانہ اور انتہائی قابل مذمت فعل ہے، واقعے میں ملوث دہشت گرد عناصر کو معاف نہیں کیا جائے گا، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی ادارے فعال اور متحرک ہیں اور پرامن بلوچستان کے قیام کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024