• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

بجلی کی معطلی کے خلاف احتجاج، مظاہرین نےتفتان ہائی وے بند کردیا

شائع January 18, 2022
مذکورہ ٹرانسفارمرز میں خرابی کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا تھا — فائل فوٹو: ڈان نیوز
مذکورہ ٹرانسفارمرز میں خرابی کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا تھا — فائل فوٹو: ڈان نیوز

شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کی طویل معطلی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شہریوں نے تفتان کی مرکزی ہائی وے بلاک کردی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق دو ماہ قبل خراب ہونے والے بجلی کے متعدد ٹرانسفارمرز ٹھیک نہ کیے جانے پر جمعیت علمائے اسلام (ایف) کے عہدیداران سمیت مظاہرین نے کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے خلاف نعرے شدید نعرے بازی کی۔

یاد رہے مذکورہ ٹرانسفارمرز میں خرابی کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: بجلی کا ایک اور بڑا بریک ڈاؤن ، 3 صوبے متاثر

مظاہرین نے الزام لگایا کہ بجلی کمپنی نے انہیں اپنے حال پر چھوڑ دیا ہے، اس سے قبل متعدد مواقع پر انہوں نے مقامی رہائشیوں سے ٹرانسفارمرز کی مرمت کے لیے پیسے جمع کیے لیکن بدقسمتی سے بجلی بحال نہیں کی گئی جس کی وجہ سے وہ سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہیں۔

تفتان کے اسسٹنٹ کمشنر عصمت اللہ اچکزئی کی جانب سے ان کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین نے تین روز کے لیے اپنا احتجاج معطل کرتے ہوئے سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024