• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:28pm

آسٹریلین اوپن کے بعد جوکووچ کی فرنچ اوپن میں بھی شرکت مشکوک

شائع January 17, 2022 اپ ڈیٹ January 18, 2022
آسٹریلین اوپن کے آغاز سے قبل نوواک جوکووچ کو ویکسین نہ لگوانے پر ملک کے بے دخل کردیا گیا تھا— فائل فوٹو: اے ایف پی
آسٹریلین اوپن کے آغاز سے قبل نوواک جوکووچ کو ویکسین نہ لگوانے پر ملک کے بے دخل کردیا گیا تھا— فائل فوٹو: اے ایف پی

ویکسین کے تنازع کے سبب آسٹریلین اوپن میں شرکت سے محروم رہنے والے عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کی اب فرنچ اوپن میں شرکت پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

فرانس کی وزارت کھیل نے پیر کو اپنے بیان میں کہا کہ فرانس میں کھیلنے کے لیے کھلاڑیوں کو ویکسین لازمی لگوانا ہو گی۔

مزید پڑھیں: جوکووچ کی اپیل مسترد، آسٹریلین اوپن میں شرکت نہیں کر سکیں گے

وزارت کھیل نے کہا کہ جمعے کو فرانسیسی پارلیمنٹ کی جانب سے منظور کردہ نئے ویکسین پاس کا اطلاق تاحکم ثانی کھلاڑیوں اور رضاکاروں سے لے کر بیرون ملک سے آنے والے افراد تک ہر کسی پر ہو گا۔

سال کے پہلے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن کے آغاز سے قبل نوواک جوکووچ کو ویکسین نہ لگوانے پر ملک سے بے دخل کردیا گیا تھا اور عدالت نے ان کی اپیل مسترد کردی تھی۔

تاہم وزارت کھیل کا یہ اقدام وزیر کھیل روکسانا ماراسینیونو کے بیان کے برخلاف ہے، جنہوں نے گزشتہ ہفتے اپنے بیان میں کہا تھا کہ فرنچ اوپن کے لیے خصوصی استثنیٰ ہو گا جس کی وجہ سے جوکووچ ویکسین لگوائے بغیر بھی ٹورنامنٹ میں حصہ لے سکیں گے۔

اس سے قبل فرنچ اوپن میں کھلاڑیوں کو بغیر ویکسینیشن کے بھی شرکت کی اجازت دی گئی تھی کیونکہ انہوں نے بائیو سیکیور ببل کا حصہ رہتے ہوئے ٹورنامنٹ میں شرکت کی تھی۔

اگر ایونٹ میں شرکت کی اجازت نہ دی گئی تو سربین ٹینس اسٹار کی فرنچ اوپن ٹائٹل کے دفاع کی امیدیں ماند پڑ جائیں گی اور ان کا 21واں گرینڈ سلیم جیتنے کا خواب بھی چکنا چور ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا نے عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کردیا

اگر فرنچ اوپن میں شرکت کی اجازت نہ ملی تو 2022 میں گرینڈ سلیم جیتنے کی جوکووچ کی واحد امید ومبلڈن اوپن سے وابستہ ہو گی کیونکہ اب تک کے قوانین کے مطابق ٹینس اسٹار یو ایس اوپن میں بھی شرکت نہیں کر سکیں گے۔

فرانس کے نئے ویکسین پاس قانون کے تحت لوگوں کے لیے ریسٹورنٹ، کیفے، سینما اور اندرون شہر ٹرینوں سمیت عوامی مقامات پر جانے کے لیے ویکسین لازمی لگوانا ہو گی۔

اس نئے قانون سے متاثر ہونے والا پہلا اہم ٹورنامنٹ چھ ملکی رگبی چیمپیئن شپ ہو گا، جہاں 6فروری کو فرانس اپنی مہم کا آغاز اٹلی کے خلاف کرے گا۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024