• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

آمنہ الیاس کو فوٹوشوٹ پر تنقید کا سامنا

شائع January 17, 2022
اداکارہ کی تصاویر کو ‘بیہودہ‘ قرار دیا گیا—فوٹو: ارشد خان میک اپ، انسٹاگرام
اداکارہ کی تصاویر کو ‘بیہودہ‘ قرار دیا گیا—فوٹو: ارشد خان میک اپ، انسٹاگرام

بولڈ بیانات، ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے پر متعدد بار تنقید کا سامنا کرنے والی ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس کو نئے فوٹوشوٹ پر نامناسب الفاظ کا سامنا کرنا پڑا۔

آمنہ الیاس نے 15 جنوری کو انسٹاگرام پر سرخ لباس میں کرائے گئے فوٹوشوٹ کی تصاویر شیئر کیں، جن پر مداح ان سے سخت ناراض دکھائی دیے۔

ماڈل و اداکارہ نے اپنی تین تصاویر شیئر کیں، جن میں ان کے انداز پر لوگوں نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

اداکارہ کی تصاویر وائرل ہوگئیں—فوٹو: ارشد خان، میک اپ، انسٹاگرام
اداکارہ کی تصاویر وائرل ہوگئیں—فوٹو: ارشد خان، میک اپ، انسٹاگرام

ماڈل کے لباس اور انداز پر برہمی کا اظہار کرنے والے افراد نے آمنہ الیاس کو ’پاکستانی معاشرے کی روایات کا بھرم‘ رکھنے کا مشورہ دیا، کچھ لوگوں نے ان کے لیے ’بے شرم‘ سمیت دیگر نامناسب الفاظ بھی استعمال کیے۔

کچھ لوگوں نے انہیں تجویز دی کہ وہ اپنا نام بھی تبدیل کردیں یا پھر وہ ایسے فوٹوشوٹ کروانا بند کریں۔

یہ بھی پڑھیں: ضروری نہیں کہ ٹی وی یا موبائل پر کچھ دیکھنے کے بعد مرد 'ریپ' کرے، آمنہ الیاس

بعض مداحوں نے اداکارہ کی تصاویر کو ’بیہودہ‘ قرار دیتے ہوئے آمنہ الیاس کو آڑے ہاتھوں لیا۔

لوگوں نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا—اسکرین شاٹ
لوگوں نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا—اسکرین شاٹ

جہاں مداحوں نے آمنہ الیاس پر تنقید کی، وہیں کئی مداحوں نے ان کی تعریف کرتے ہوئے ان کے انداز اور لباس کو سراہا اور انہیں ’سپر ماڈل‘ قرار دیا۔

مداحوں کی طرح متعدد شوبز شخصیات نے بھی ان کی تعریفیں کیں اور ان کے انداز کو بھی سراہا۔

آمنہ الیاس کی تصاویر پر ژالے سرحدی، ماہرہ خان، یاسر جسوال، آئمہ بیگ، منال اور ایمن خان سمیت دیگر شوبز شخصیات نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کی تصاویر اور بولڈ انداز کو سراہا۔

شوبز شخصیات نے اداکارہ کی تعریف کی—اسکرین شاٹ
شوبز شخصیات نے اداکارہ کی تعریف کی—اسکرین شاٹ

آمنہ الیاس کی مذکورہ تصاویر کانٹینٹ کریئٹر حسین پیارت نےبھی شیئر کیں اور وہاں پر لوگوں نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ماڈل کی سرخ لباس میں کھچوائی گئی تصاویر کو میک اپ آرٹسٹ ارشد خان نے بھی انسٹاگرام پر شیئر کی اور وہاں بھی تصاویر پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا گیا۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ آمنہ الیاس پر بولڈ تصاویر کی وجہ سے تنقید کی گئی ہو، ان پر ماضی میں بھی ویڈیوز اور تصاویر پر تنقید کی جاتی رہی ہے۔

آمنہ الیاس کا شمار انڈسٹری کی بولڈ اور صاف بیان دینے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے، وہ سماجی مسائل، خواتین و بچوں پر تشدد سمیت رنگ، نسل و صنف کی بنیاد پر تفریق روا رکھے جانے والے مسائل پر بھی کھل کر بولتی ہیں۔

شوبز شخصیات نے اداکارہ کا ساتھ دیا—اسکرین شاٹ
شوبز شخصیات نے اداکارہ کا ساتھ دیا—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025