• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ملک میں کورونا کے 4 ہزار 27 کیسز رپورٹ، کراچی میں مثبت شرح 39.39 فیصد ہوگئی

شائع January 16, 2022
سندھ  میں  2ہزار 6  22کیس رپورٹ، 2ہزار 4 24کیسز کا تعلق کراچی سے ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی
سندھ میں 2ہزار 6 22کیس رپورٹ، 2ہزار 4 24کیسز کا تعلق کراچی سے ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی

ملک میں کورونا کی پانچوں لہر کے دوران سب سے زیادہ متاثر ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 39.39 فیصد رہی۔

محکمہ صحت سندھ کے جاری کردہ بیان کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 622 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے 2 ہزار 424 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ روز کراچی میں ایک شخص مہلک وائرس کا شکار ہوکر زندگی کی بازی ہار گیا۔

رپورٹ ہونے والے کیسز میں سے 229 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 18مریض وینٹیلیٹر پر زیر علاج ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں 460 افراد میں جنیوم سیکوئنسنگ کے بعد 460 افراد میں اومیکرون ویرینٹ کی تصدیق ہوئی جبکہ 56 مشتبہ کیسز کی جینوم سیکوئنسنگ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں 28 اگست کے بعد ایک دن میں کورونا کے ریکارڈ کیسز رپورٹ

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ روزانہ رپورٹ ہونے والے 95 فیصد کیسز اومیکرون ویرینٹ کے ہیں۔

علاوہ ازیں ماہرین صحت نے خبردار کیا کہ فروری کے وسط تک کورونا وائرس کی پانچویں لہر اپنے عروج پر ہوگی۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ملک وائرس سے اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کے لیے فوری طور پر مکمل ویکسینیشن کروائیں اور بوسٹر ڈوز لگوائیں۔

پاکستان میں مسلسل دوسرے روز 4 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ

دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 27 مثبت کیسز سامنے آنے کے ساتھ پاکستان میں مسلسل دوسرے روز 4 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 ہزار 236 ٹیسٹس کیے گئے جبکہ ملک بھر میں مزید 9 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

مزید پڑھیں :کراچی میں ’اومیکرون‘ کیسز میں اضافے کے باوجود اسکول کھلے رکھنے کا فیصلہ

این سی او سی کے مطابق ملک میں مجموعی کورونا مثبت کیسز کی تعداد 13 لاکھ 24 ہزار 147 اور مجموعی اموات کی تعداد 29 ہزار 12 ہوگئی ہے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 7عشاریہ 8فیصد ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف صوبوں میں کیسز اور اموات کے اعداد و شمار درج ذیل ہیں:

  • سندھ: 2،677 ہزار کیسز، ایک موت

  • پنجاب: 853 کیسز، ایک موت

  • اسلام آباد: 366 کیسز، ایک موت

  • خیبر پختونخوا: 99 نئے کیسز، 5اموات

  • بلوچستان: 15 کیسز

  • گلگت بلتستان ایک موت: 6 کیسز

  • آزاد کشمیر: 11 کیسز

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق کیسز میں اضافے کے باعث نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) وفاقی اور انتظامی اکائیوں سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر صحت کی سہولیات کا سروے کریں تاکہ آکسیجن والے بستروں، آکسیجن کے ذخائر اور ذخائر کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔

این سی او سی نے اپنے اجلاس میں پیر سے پروازوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں کھانے اور ناشتے پر پابندی لگانے کی سفارش کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:این سی او سی اجلاس، ملک میں نئی کورونا پابندیاں نافذ

اس کے علاوہ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) سے کہا گیا ہے کہ وہ پروازوں کے ساتھ ساتھ تمام ہوائی اڈوں پر فیس ماسک پہننے اور دیگر ایس او پیز کی تعمیل کو یقینی بنائے۔

دوسری جانب حکومت سندھ نے بھی کورونا وائرس کے ویرینٹ ’اومیکرون‘ کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باوجود تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم ایس او پیز پر عمل درآمد میں سختی کی جائے گی۔

گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا سے متعلق صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس میں صوبے میں تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رکھتے ہوئے اسکول کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اجلاس کے دوران مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے اور جو سرکاری افسر ماسک نہیں پہنے گا اس پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024