• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

سینیئر اداکار شبیر جان کی بھارتی گانوں پر ڈانس کی ویڈیوز وائرل

شائع January 15, 2022
اداکار کو بھارتی گانوں پر رقص کرتے دیکھا گیا—اسکرین شاٹ
اداکار کو بھارتی گانوں پر رقص کرتے دیکھا گیا—اسکرین شاٹ

ماضی کے مقبول اداکار شبیر جان کی حال ہی میں سینیئر اداکارہ روبینہ اشرف کی بیٹی مینا طارق کی شادی کی تقریبات میں کی گئی ڈانس ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

روبینہ اشرف کی بیٹی مینا طارق نے 14 جنوری کو عمران شیخ سے نکاح کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا تھا۔

مینا طارق کی شادی کی تقریبات 12 جنوری سے شروع ہوئی تھیں اور ان کے مایوں کی تقریبات کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ مینا طارق نے نکاح کرکے نئی زندگی کا آغاز کردیا

اب مینا طارق کے نکاح کے بعد سینیئر اداکار شبیر جان اور بہروز سبزواری کی اہلیہ سفینا سبزواری کی شادی میں ڈانس کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، جن پر لوگ طرح طرح کے تبصرے کرتے دکھائی دیے۔

وائرل ہونے والی ویڈیوز کو روبینہ اشرف نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں بھی شیئر کیا، جن کے بعد انہیں مختلف سوشل میڈیا پیجز بھی شیئر کیا گیا۔

مزید پڑھیں: روبینہ اشرف کی بیٹی مینا طارق کی شادی تقریبات کا آغاز

وائرل ہونے والی ویڈیوز میں سینیئر اداکار شبیر جان کو بھارتی گانے ’منی بدنام ہوئی‘ سمیت ’بدتمیز دل‘ پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سینیئر اداکار کی جانب سے شادی میں بھارتی گانوں پر رقص کرنے پر لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا اور انہیں نہ صرف زائدالعمری کے طعنے دیے بلکہ ان کے لیے نامناسب زبان بھی استعمال کی۔

شادی تقریبات کی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں سینیئر اداکار بہروز سبزواری کی اہلیہ سفینا سبزواری کی ڈانس ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ ’پریم رتن دھن پایو‘ پر رقص کرتی دکھائی دیں۔

اس سے قبل مینا طارق کے نکاح کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھیں، جن میں انہیں والدہ سمیت شریک حیات کے ساتھ بھی دیکھا گیا تھا۔

لوگوں نے اداکار پر تنقید کی—اسکرین شاٹ
لوگوں نے اداکار پر تنقید کی—اسکرین شاٹ

مینا طارق سے قبل بھی سال 2022 کے ابتدائی دو ہفتوں میں حبا بخاری، صبور علی اور اریبہ حبیب نے شادی کی جب کہ مریم انصاری نے بھی سال 2021 کے آخری ایام میں شادی کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024