• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

’کنگنا رناوت‘ کے گالوں سے اچھی سڑکیں بنانے کے اعلان پر بھارتی سیاستدان پر تنقید

شائع January 15, 2022
سیاست دان کے مطابق ان کے حلقے کی سڑکیں کنگنا کے گال کی طرح چکنی بنائی جائیں گی—فائل فوٹو: انسٹاگرام/ فیس بک
سیاست دان کے مطابق ان کے حلقے کی سڑکیں کنگنا کے گال کی طرح چکنی بنائی جائیں گی—فائل فوٹو: انسٹاگرام/ فیس بک

پڑوسی ملک بھارت کے ریاستی رکن اسمبلی کو بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے گالوں سے بھی اچھی سڑکیں بنوانے کے اعلان پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے ’ایشین نیوز انٹرنیشنل‘ (اے این آئی) کے مطابق بھارتی ریاست جھارکھنڈ کی اسمبلی کے کانگریس کے رکن عرفان انصاری نے اپنے حلقے کی 14 سڑکوں کو کنگنا رناوت کے گالوں سے بھی زیادہ ہموار بنانے کا دعویٰ کیا۔

عرفان انصاری نے خود بنائی گئی ویڈیو میں دعویٰ بتایا کہ جلد ہی ان کے حلقے جماترا میں سڑکوں کی تعمیر کا کام شروع ہوجائے گا۔

مختصر ویڈیو میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے حلقے میں بنائی جانے والی تمام 14 سڑکیں ورلڈ کلاس ہوں گی اور وہ کنگنا رناوت کے گالوں سے زیادہ ہموار اور چکنی ہوں گی۔

مذکورہ ویڈیو کو عرفان انصاری نے ابتدائی طور پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپ لوڈ کیا، جس کے بعد انہوں نے اسے ڈیلیٹ کردیا۔

سڑکوں کو کنگنا رناوت کے گالوں سے زیادہ ہموار اور چکنا بنانے کے اعلان کے بعد عرفان انصاری کو نشانہ بنایا گیا اور ان کے ریمارکس کو خواتین مخالف قرار دیا گیا۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کسی بھارتی سیاست دان نے سڑکوں کو بولی وڈ اداکاراؤں کے گالوں سے تشبیہ دی ہو، اس سے قبل بھی متعدد سیاست دان ایسے بیانات دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سڑکوں کو کترینہ کیف کے ’گال‘ کی طرح ہموار بننا چاہیے: بھارتی وزیر کی خواہش

گزشتہ برس نومبر میں ریاست راجستھان کے وزیر راجندر سنگھ گودھا نے بھی کہا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کے حلقے کی سڑکیں کترینہ کیف کے ’گال‘ کی طرح بننی چاہئیں۔

انہوں نے مذکورہ خواہش جلسے کے خطاب کے دوران ظاہر کی تھی، جہاں حلقے کے لوگوں نے وزیر سے مطالبہ کیا تھا کہ علاقے کی سڑکوں کی دوبارہ تعمیر کروائی جائے، جس پر وزیر نے کہا تھا کہ ان کے حلقے میں کترینہ کیف کے ’گال‘ کی طرح سڑکیں بنائی جائیں گی۔

ریاستی وزیر نے لوگوں کی فرمائش کے بعد کہا تھا کہ وہ تعمیراتی کام کرنے والے عہدیداروں کو ہدایات دیں گے کہ سڑکوں کو کترینہ کیف کے ’گال‘ کی طرح تعمیر کیا جائے۔ راجندر سنگھ گودا سے قبل 2005 میں بھارتی سیاستدان لالو پرساد یادیو نے بھی لوگوں کے مطالبے کے بعد کہا تھا کہ ان کےعلاقے کی سڑکیں اداکارہ ہیما مالنی کے ’گال‘ کی طرح ہموار بنائی جائیں گی۔ اسی طرح 2019 میں بھی مدھیا پردیش کے وزیر پی سی شرما نے بھی اپنے حلقے کے لوگوں کے مطالبے پر انہیں بتایا تھا کہ جلد ہی ان کے علاقوں کی سڑکیں ہیما مالنی کے ’گال‘ کی طرح سُندر بنائی جائیں گی۔

تبصرے (2) بند ہیں

عدنان أحمد Jan 15, 2022 05:18pm
کوئی بھی ہو بات ہندو یا مسلمان یا کسی نصرانی یا یہودی کی نہیں ہے بلکہ بات احترام انسانیت کی ہے۔بہت زیادہ ہی گال کی مثال دینا ضروری ہی تھا تو اپنی بیٹی یا بیوی یا اپنی ماں بہن کے گالوں کی مثال دے دیتا۔بے حیا اور بے شرم وزیر
عدنان أحمد Jan 15, 2022 05:19pm
بے حیا اور بے شرم وزیر

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024