• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’پری زاد‘ ڈرامے میں دکھایا گیا گھر 60 کروڑ روپے میں فروخت کے لیے پیش

شائع January 13, 2022
گھر کی قیمت 60 کروڑ روپے لگائی گئی ہے—اسکرین شاٹ یوٹیوب ہم ٹی وی
گھر کی قیمت 60 کروڑ روپے لگائی گئی ہے—اسکرین شاٹ یوٹیوب ہم ٹی وی

جلد ہی اختتام پذیر ہونے والے مقبول ترین ڈرامے ’پری زاد‘ کے مرکزی کردار کے استعمال میں رہنے والے عالیشان گھر کو محض 60 کروڑ روپے میں فروخت کے لیے پیش کردیا گیا۔

’پری زاد‘ ڈرامے میں اگرچہ ہر کردار اور خاندان کے الگ الگ گھر دکھائے گئے ہیں، تاہم ڈرامے کےمرکزی کردار ’پری زاد‘ کے دولت مند بن جانے کے بعد ان کے استعمال میں رہنے والے گھر کے اصل مالکان نے فروخت کے لیے پیش کردیا۔

فروخت کے لیے پیش کیا گیا گھر ڈرامے میں ’پری زاد‘ کے دولت مند بن جانے سے قبل مذکورہ گھر ان کے مالک نعمان اعجاز کی ملکیت ہوتا ہے۔

ڈرامے میں دکھائے گئے عالیشان گھر میں مجموعی طور پر 14 بیڈ رومز ہیں، جن میں سے چار کمرے پہلی منزل پر بیڈ روم کے طور پر استعمال کیے جا رہے ہیں۔

عالیشان گھر کی تعریفیں کی جا رہی ہیں—اسکرین شاٹ یوٹیوب ہم ٹی وی
عالیشان گھر کی تعریفیں کی جا رہی ہیں—اسکرین شاٹ یوٹیوب ہم ٹی وی

عالیشان گھر 6 ہزار کین مربع گزز کے رقبے میں بنا ہوا ہے اور گھر کی تعمیر 38000 مربع فٹ پر ہوئی ہے، یہ گھر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے گلبرگ میں ہے، جہاں پر اس طرح کے دیگر گھر بھی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیا ٹرینڈ چل پڑا، ’پری زاد‘ کی آخری قسط بھی سینما میں دکھانے کا اعلان

گھر کے تہہ خانے میں پارکنگ، چار ملازمین کے کوارٹر، تین لاؤنچ، دو خراب کچن، دو صاف کچن، ڈرائنگ روم، 6 اٹیج باتھ بیڈرومز کے علاوہ خاتون ملازمہ کے لیے علیحدہ کمرا بھی موجود ہے۔

گھر کے گراؤنڈ فلور پر چار کار پارکنگ، چار بیڈرومز، بہت بڑا ڈرائنگ روم، ڈائننگ ہال، بوفے کچن، خراب کچن، دو لاؤنچ، گارڈ روم، سٹنگ ایریا اور ایک بہت بڑا دفتر موجود ہے۔

عالیشان گھر پری زاد کو اپنا مالک تحفے میں دیتا ہے—اسکرین شاٹ یوٹیوب ہم ٹی وی
عالیشان گھر پری زاد کو اپنا مالک تحفے میں دیتا ہے—اسکرین شاٹ یوٹیوب ہم ٹی وی

عالیشان گھر کی پہلی منزل پر بھی چار بیڈ رومز، لاؤنچ اور ڈائننگ ہال، کچن، سٹنگ ایریا، دفتر اور ایک اسٹور روم موجود ہے۔

’پری زاد‘ میں دکھایا جانے والا گھر مکمل ایئرکنڈیشنڈ ہے مگر تاحال گھر کے کئی حصوں میں اے سی سسٹم نصب نہیں ہے، اس لیے گھر کی فوری قیمت 57 کروڑ 50 لاکھ روپے بھی ہو سکتی ہے۔

مذکورہ عالیشان گھر کے مالک عثمان ظفر چیمہ ہیں جو کہ بیرون ملک مقیم ہیں اور وہ گھر کو موجودہ حالت میں 57 کروڑ 50 لاکھ روپے کی قیمت پر دے سکتے ہیں۔

عالیشان گھر میں مجموعی طور پر 14 بیڈ رومز ہیں—اسکرین شاٹ یوٹیوب ہم ٹی وی
عالیشان گھر میں مجموعی طور پر 14 بیڈ رومز ہیں—اسکرین شاٹ یوٹیوب ہم ٹی وی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024