• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

حریم شاہ کا بھاری رقم باہر لے جانے کا دعویٰ، منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع

شائع January 12, 2022
حریم شاہ نے ویڈیو میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے بھاری رقم پاکستان سے باہر منتقل کی--فوٹو: اسکرین گریب
حریم شاہ نے ویڈیو میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے بھاری رقم پاکستان سے باہر منتقل کی--فوٹو: اسکرین گریب

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بھاری رقم پاکستان سے باہر لے جانے کی وائرل ویڈیو کے معاملے پر ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کردیں۔

ایف آئی اے سندھ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ایف آئی اے نے خاتون حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ کو ہائی پروفائل شخصیات اور مقامات تک کون رسائی دلواتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ خاتون کے ویزے، امیگریشن اور سفری دستاویزات کی تفصیلات حاصل کر لی گئی ہیں اور ان کے خلاف فارن ایکسچینج قوانین کے تحت کارروائی کی جارہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ حریم شاہ کا اصل نام فضا حسین ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور خط میں نیشنل کرائم ایجنسی سے کارروائی کرنے کی درخواست کی جائے گی۔

ایف آئی اے سندھ کے ترجمان نے بتایا کہ ویڈیو میں خاتون بھاری رقم منتقلی کا اعتراف کررہی ہیں، خاتون نے 10 جنوری کی رات کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے قطر (دوحا) کے لیے سفر کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ خاتون نے بھاری رقم کے ساتھ اسنیک ویڈیو پر ویڈیو اپلوڈ کی تھی اور ویڈیو میں خاتون کے ہاتھوں میں بھاری کرنسی دیکھی جاسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طریقے سے کرنسی منتقلی منی لانڈرنگ کے ذمرے میں آتی ہے اور حریم شاہ کے خلاف انکوائری درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹک ٹاک اسٹار کی دفترخارجہ میں موجودگی پر تحقیقات کا آغاز

انہوں نے کہا کہ تحقیقات میں پاکستان کسٹمز اور ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس سے بھی معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں حریم شاہ نے دعویٰ کیا کہ وہ بھاری رقم لے کر ملک سے باہر آئیں لیکن کسی نے روکا تاہم انہوں نے دوسروں کو مشورہ دیا کہ وہ ایسا کام کرتے ہوئے احتیاط کریں، مجھے کوئی نہیں روک سکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024