• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

اوپو کا ایک اور کم قیمت اسمارٹ فون اے 36 متعارف

شائع January 12, 2022
اے 36 — فوٹو بشکریہ اوپو
اے 36 — فوٹو بشکریہ اوپو

اوپو نے اے سیریز کا ایک اور کم قیمت اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔

اوپو اے 36 کو چین میں پیش کیا گیا ہے جس میں اسنیپ ڈراگون 680 پراسیسر دیا گیا ہے۔

اس فون میں 6.56 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ سے لیس ہے مگر ریزولوشن محض 720p ہے۔

فرنٹ پر پنچ ہول ڈیزائن میں 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے۔

فوٹو بشکریہ اوپو
فوٹو بشکریہ اوپو

اسی طرح بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ ہے جس کا کیمرا آئی لینڈ رینو 7 کی طرح کا ہے یعنی 2 بڑے سرکل میں کیمرے چھپے ہوئے ہیں۔

فون کا مین کیمرا 13 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل پورٹریٹ ہیلپر کیمرا دیا گیا ہے۔

اے 36 میں 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والے اس فون میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری 10 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہے۔

اس فون کی قیمت 1599 چینی یوآن (44 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے اور یہ بلیو اور بلیک رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024