• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

جو خواتین وقت پر شادی نہیں کرتیں، پھر ان کی شادیاں نہیں ہوتیں، ایمن خان

شائع January 12, 2022
جو وقت پر شادی نہیں کرتیں پھر ان کی شادیاں نہیں ہوتیں، ایمن خان
جو وقت پر شادی نہیں کرتیں پھر ان کی شادیاں نہیں ہوتیں، ایمن خان

تین سال قبل کیریئر کے عروج پر شادی کے بندھن میں بندھ جانے والی اداکارہ ایمن خان نے شوبز انڈسٹری سے وابستہ تمام خواتین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ وقت پر شادی کرلیں کیوں پھر وقت گزر جانے کے بعد شادی نہیں ہو پاتی۔

ایمن خان حال ہی میں حال ہی میں ’وائس اوورمین‘ نامی شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے مختلف سیگمنٹ میں حصہ لیتے ہوئے سوالوں کے جوابات دیے۔

پروگرام کے ایک سیگمنٹ میں اداکارہ نے بتایا کہ شادی کے بعد انہوں نے شوہر کے دباؤ یا اپنے ہاں بچی کی پیدائش کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی مرضی سے شوبز انڈسٹری میں کام کم کیا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ شادی کرنے کے بعد کسی بھی اداکاری کی اہمیت کم نہیں ہوتی، ساتھ ہی کہا کہ مختلف مسائل اور اسکینڈلز سے اہمیت ضرور کم ہوتی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ ان کے خیال میں چاہے شوہر کتنا بھی پیار کرنے والا کیوں نہ ہو مگر بچے دو ہی اچھے ہوتے ہیں۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ایمن خان نے کہا کہ اگر وہ ’پلے گرل‘ نامی میگزین کی ایڈیٹر ہوتیں تو وہ وہاج علی کو سرورق پر جگہ دیتیں، کیوں کہ ان دنوں وہ بہت مقبول ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اہلیہ پر کوئی دباؤ نہیں، وہ میری بیوی سے قبل ایمن خان ہیں، منیب بٹ

پروگرام کے ایگ سیگمنٹ میں اداکارہ نےفیروز خان اور سجل علی کو مشورہ دیا کہ دونوں اداکار لوگوں سے میل جول زیادہ کریں، کیوں کہ دونوں اداکار لوگوں سے کم ملتے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے یاسر حسین کو مشورہ دیا کہ وہ لوگوں سے میل جول کم کریں۔

اداکارہ نے اشنا شاہ کو مشورہ دیا کہ وہ غصہ کم کیا کریں جب کہ ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کو انہوں نے میک اپ کم کرنے کا مشورہ دیا۔

ایمن خان نے وزیر داخلہ شیخ رشید کے حس مزاح کی تعریف کی جب کہ احسن خان کو پیغام دیا کہ وہ لوگوں کی متنازع باتیں سامنے نہ لایا کریں۔

پروگرام کے ایگ سیگمنٹ میں ایمن خان سے میزبان نے پوچھا کہ کیا تمام ہیروئنز کو جلد شادی کرنی چاہیے، کیوں کہ لڑکے کم ہو رہے ہیں؟

مزید پڑھیں: ایمن خان اور منیب بٹ نے نکاح کرلیا

جس پر اداکارہ نے ہنستے ہوئے تمام اداکاراؤں کو مشورہ دیا کہ وہ جلد شادی کرلیں اور ساتھ ہی کہا کہ جب بھی وقت ہو تو شادی کرلینی چاہیے۔

اسی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے ایمن خان نے دلیل دی کہ جو اداکارائیں وقت پر شادی نہیں کرتیں تو پھر ان کی شادی نہیں ہو پاتی، ساتھ ہی انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر مثال دی کہ وقت پر شادی نہ کرنے کی وجہ سے ہی بہت ساری اداکارائیں تاحال غیر شادی شدہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: منیب بٹ اور ایمن خان کے گھر بیٹی کی پیدائش

خیال رہے کہ ایمن خان نے نومبر 2018 میں منیب بٹ سے شادی کی تھی اور ان کے ہاں 2019 میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

ایمن خان نے کیریئر کے عروج پر شادی کی اور اپنے ہاں بیٹی کی پیدائش کے بعد انہیں ٹی وی ڈراموں میں کم دیکھا گیا ہے۔

تبصرے (2) بند ہیں

Kathy Jan 13, 2022 02:46am
These actresses should just focus on their work, rather than advising others to get married ASAP.
Nads Jan 13, 2022 02:49am
Who can work when a cute little fairy lives with you, her little one is adorable!

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024