• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

میں نے ہمایوں سعید کے ساتھ مذاق کیا، لوگوں نے سجل علی کے لیے سمجھا، عادی عدیل

شائع January 12, 2022
عادی کے مطابق لوگ ان کے لطیفے کو سمجھ نہیں پائے—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام
عادی کے مطابق لوگ ان کے لطیفے کو سمجھ نہیں پائے—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام

کامیڈین اور میزبان عادی عدیل انجم المعروف ’عادی‘ نے وضاحت کی ہے کہ انہوں نے گزشتہ روز سجل علی کے ساتھ نہیں بلکہ ہمایوں سعید کے ساتھ مذاق کیا تھا مگر لوگوں نے اسے غلط سمجھا۔

’عادی’ نے وضاحتی انسٹاگرام اسٹوری میں ہمایوں سعید اور سجل علی کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ جو لوگ مذاق سمجھ نہیں سکتے، انہیں لطیفوں پر تبصرے ہی نہیں کرنے چاہئیں۔

انہوں نے لکھا کہ یہ کتنا مزاحیہ ہے کہ انہوں نے ہمایوں سعید کے ساتھ مذاق کیا مگر لوگ ازخود ان کے لطیفے میں بنا سبب سجل علی کو لے آئے۔

عادی نے لکھا کہ لوگوں کو لطیفوں کو سمجھنا پڑے گا، ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے صرف یہ مذق کیا تھا کہ انہیں ہمایوں سعید کے ساتھ ’دی کراؤن‘ ویب سیریز میں لیڈی ڈیانا کے کردار کی پیش کش ہوئی تھی، جسے انہوں نے بولڈ سین کی وجہ سے مسترد کیا۔

عادی نے ایک روز قبل لطیفہ انسٹاگرام پر لکھا تھا—اسکرین شاٹ
عادی نے ایک روز قبل لطیفہ انسٹاگرام پر لکھا تھا—اسکرین شاٹ

سداتھ ہی انہوں نے سجل علی کو بھی اسٹوری میں مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ وہ لوگوں کی بات کو سنجیدہ نہ لیں۔

اس سے قبل عادی نے انسٹاگرام اسٹوری میں سجل علی کا نام لیے بغیر لطیفہ لکھا تھا کہ ’انہیں ’دی کراؤن‘ میں ہمایوں سعید کے ساتھ لیڈی ڈیانا کے کردار کی پیش کش ہوئی تھی، جسے انہوں نے بولڈ سین کی وجہ سے مسترد کیا‘۔

عادی نے مزید لکھا تھا کہ ’چوں کہ اس کی اپنی روایات اور اقدار ہیں اور وہ صرف نیٹ فلیکس کے لیے انہیں نہیں چھوڑ سکتے‘۔

عادی کے مذکورہ لطیفے کے بعد لوگوں نے ان پر تنقید کی اور کہا کہ انہوں نے مذکورہ لطیفہ سجل علی کے بیان پر کہا ہے۔

تنقید کے بعد میزبان نے وضاحت کی کہ انہوں نے سجل علی کے ساتھ مذاق نہیں کیا تھا—اسکرین شاٹ
تنقید کے بعد میزبان نے وضاحت کی کہ انہوں نے سجل علی کے ساتھ مذاق نہیں کیا تھا—اسکرین شاٹ

سجل علی نے کچھ دن قبل ’ڈان آئیکون‘ کو دیے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ انہیں ایک ہولی وڈ فلم کی پیش کش ہوئی تھی مگر انہوں نے بولڈ سین کی وجہ سے فلم میں کام کرنے سے انکار کیا تھا۔

سجل علی کے مذکورہ بیان کے بعد عادی نے انسٹاگرام اسٹوری میں ہمایوں سعید کا نام لکھ کر لطیفہ لکھا۔

ہمایوں سعید سے متعلق بھی دو دن قبل ہی خبر سامنے آئی تھی کہ انہیں نیٹ فلیکس کی ویب سیریز ’دی کراؤن‘ میں لیڈی ڈیانا کے پاکستانی نژاد محبوب ڈاکٹر حسنات کے کردر کی پیش کش ہوئی ہے، تاہم اس حوالے سے اداکار یا نیٹ فلیکس نے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

خبریں ہیں کہ ہمایوں سعید نیٹ فلیکس کی سیریز میں لیڈی ڈیانا کے محبوب کا کردار ادا کریں گے—فائل فوٹو: فیس بک/ اے ایف پی
خبریں ہیں کہ ہمایوں سعید نیٹ فلیکس کی سیریز میں لیڈی ڈیانا کے محبوب کا کردار ادا کریں گے—فائل فوٹو: فیس بک/ اے ایف پی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024