• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

ویوو کا نیا اسمارٹ فون وائے 33 ٹی پیش

شائع January 11, 2022
وائے 33 ٹی —  فوٹو بشکریہ ویوو
وائے 33 ٹی — فوٹو بشکریہ ویوو

ویوو نے جنوری 2022 کے آغاز میں وائے 21 ٹی اسمارٹ فون متعارف کرایا تھا اور اب وائے سیریز کا ایک اور مڈرینج اسمارٹ فون وائے 33 ٹی پیش کردیا گیا ہے۔

وائے سیریز کے اس فون میں 6.58 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے۔

فون میں 8 جی بی ریم موجود ہے جس کے ساتھ 4 جی بی ورچوئل ریم سپورٹ دستیاب ہوگی جبکہ 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے ایک ٹی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

وائے 33 ٹی میں اسنیپ ڈراگون 680 پراسیسر دیا گیا جبکہ اینڈرائیڈ ورژن کے بارے میں نہیں بتایا گیا مگر ممکنہ طور پر اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج فن ٹچ او ایس 12 سے کیا گیا ہے۔

فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا واٹر ڈراپ نوچ میں چھپا ہوا ہے۔

اسی طرح بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جو 50 میگا پکسل مین، 2 میگا پکسل ڈیپتھ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمروں پر مشتمل ہے۔

فنگر پرنٹ ریڈر سائیڈ پر موجود ہے جبکہ 5000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ یو ایس بی سی پورٹ کے ذریعے فراہم کی گئی ہے۔

یہ فون مرر بلیک اور مڈ ڈے ڈریم رنگوں دستیاب ہوگا۔

اس کی قیمت 255 ڈالرز (45 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے اور یہ سب سے پہلے بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024