• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

احد رضا میر اور سجل علی کے معاملے پر عمران عباس کی وضاحت

شائع January 11, 2022
اداکار نے لوگوں کو دوسری  سے متعلق اتنا زیادہ نہ سوچنے کا مشورہ دیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکار نے لوگوں کو دوسری سے متعلق اتنا زیادہ نہ سوچنے کا مشورہ دیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اداکار عمران عباس نے حال ہی میں صبور علی کی شادی میں احد رضا میر کی شرکت نہ کرنے پر سوال پوچھنے والے مداح کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ اپنے کام سے کام رکھیں تو وہ کہاں سے کہاں پہنچ جائیں۔

صبور علی اور علی انصاری کا نکاح 7 جب کہ رخصتی 8 اور ولیمہ 10 جنوری کو ہوا تھا اور ان کی شادی کی تقریبات میں احد رضا میر کو نہیں دیکھا گیا تھا۔

احد رضا میر اداکارہ صبور علی کی بڑی بہن سجل علی کے شوہر ہیں اور ان کی غیر موجودگی پر جوڑی کے مداح پریشان دکھائی دیے تھے۔

احد رضا میر کے بغیر سجل علی کی شادی میں شرکت پر لوگوں نے سوشل میڈیا پر ان کی طلاق کی افواہیں شروع کردیں اور بعض افراد نے دعویٰ کیا کہ دونوں کے درمیان کچھ عرصہ قبل ہی علیحدگی ہو چکی ہے۔

سالی کی شادی میں احد رضا میر کی شرکت نہ کرنے پر لوگوں نے عمران عباس سے بھی سوالات کیے، جس پر اداکار نے انہیں کرارا جواب دیا۔

حال ہی میں عمران عباس نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیے، ایک مداح نے ان سے صبور علی کی شادی میں شرکت نہ کرنے سے متعلق بھی پوچھا۔

عمران عباس نے مداح کو جواب دیا کہ حال ہی میں ان کی والدہ انتقال کر گئی تھیں، اس لیے وہ تاحال افسردہ ہیں اور ایسی کسی تقریب میں جانے کے لیے تیار نہیں۔

عمران عباس نے لکھا کہ اگرچہ انہیں صبور علی نے دعوت بھی دی تھی مگر وہ شادی میں شرکت نہ کر سکے۔

اداکارہ نے لکھا کہ صبور علی سمجھدار خاتون ہیں اور وہ بھی اپنی شادی پر والدہ کو یاد کر کے ’آبدیدہ‘ ہوگئی تھیں، اس لیے اس نے ان پر شادی میں شرکت کا دباؤ بھی نہیں ڈالا۔

اسی طرح ایک مداح نے ان سے سجل علی سے متعلق بھی پوچھا، جس پر عمران عباس نے اداکارہ کی تعریف کرتے ہوئے انہیں سب سے بہترین اداکارہ قرار دیا۔

عمران عباس نے مزید لکھا کہ والدہ کی وفات کے بعد سجل علی ان سے رابطہ کرکے ان کی خیریت اور دل کا حال دریافت کرتی رہتی ہیں، وہ نہ صرف بہترین اداکارہ ہیں بلکہ بہترین شخصیت کی مالک بھی ہیں۔

ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ ایسا کون سا سوال ہے، جو اداکار چاہتے ہیں کہ مداح ان سے نہ پوچھیں؟ جس پر عمران عباس نے بتایا کہ ان کی خواہش ہے کہ لوگ ان سے شادی سے متعلق کوئی سوال نہ پوچھیں۔

عمران عباس نے لکھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ مداح ان سے یہ نہ پوچھیں کہ وہ شادی کب کر رہے ہیں؟ آپ اب تک کنوارے کیوں ہیں؟ اور یہ بھی نہ پوچھیں کہ آپ اتنے پرکشش کیوں ہیں؟

ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ جانتے ہیں کہ احد رضا میر اپنی سالی صبور علی کی شادی میں کیوں شریک نہ ہوئے؟ جس پر عمران عباس نے مداح کو پیار سے کرارا جواب دیا۔

عمران عباس نے مداح کو جواب دیا کہ کیا وہ جانتے ہیں کہ وہ اپنے کام سے کام کیوں نہیں رکھتے؟

ساتھ ہی اداکار نے مداح کو جواب دیا کہ جتنا وہ دوسروں کی زندگی کے بارے میں سوچتے ہیں، اتنا اگر وہ اپنے بارے میں سوچیں توکہاں سے کہاں پہنچ جائیں گے؟

عمران عباس سے دو روز قبل گلوکار فلک شبیر سے بھی انسٹاگرام پر مداحوں نے سوال کیا تھا کہ احد رضا میر اداکارہ صبور علی کی شادی میں کیوں شریک نہیں ہوئے تھے؟

جس پر فلک شبیر نے جواب دیا تھا کہ ’وہ دعا کرتے ہیں کہ سجل علی اور احد رضا میر میں ایسا کچھ نہ ہوا ہو جیسا لوگ سوچ رہے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے جوڑے کو بہترین رومانوی جوڑی بھی قرار دیا تھا۔

دوسری جانب سجل علی نے بھی دو روز قبل انسٹاگرام اسٹوری میں احد رضا میر کے ساتھ پرانی سیلفی شیئر کرتے ہوئے اسے فوری طور پر ڈیلیٹ کردیا تھا۔

دونوں کو گزشتہ کچھ عرصے سے ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا،جس وجہ سے ان کے درمیان اختلافات اور علیحدگی کی چہ مگوئیاں ہیں، جن پر تاحال دونوں نے کوئی واضح جواب نہیں دیا۔

سجل علی نے بھی احد رضا میر کے ساتھ پرانی سیلفی شیئر کرکے ڈیلیٹ کردی تھی—اسکرین شاٹ
سجل علی نے بھی احد رضا میر کے ساتھ پرانی سیلفی شیئر کرکے ڈیلیٹ کردی تھی—اسکرین شاٹ

دونوں نے کم از کم گزشتہ 4 ماہ سے ایک ساتھ تصاویر شیئر نہیں کیں اور نہ ہی انہیں ایک ساتھ کسی پروگرام یا تقریب میں دیکھا گیا ہے۔

دونوں نے مارچ 2020 میں شادی کی تھی، ان کی جوڑی کو اسکرین سمیت حقیقی زندگی میں بھی بہت پسند کیا جاتا رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024