• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اسکروٹنی رپورٹ میں پی ٹی آئی کی اہم دستاویزات، بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات چھپانے کا انکشاف

شائع January 11, 2022
کمیٹی کا پی ٹی آئی کی مالیاتی دستاویزات اور بینک اسٹیٹمنٹس کو خفیہ رکھنے کا فیصلہ بظاہر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اپنے 30 مئی 2018 کے حکم کی خلاف ورزی ہے — فائل فوٹو: اے ایف پی
کمیٹی کا پی ٹی آئی کی مالیاتی دستاویزات اور بینک اسٹیٹمنٹس کو خفیہ رکھنے کا فیصلہ بظاہر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اپنے 30 مئی 2018 کے حکم کی خلاف ورزی ہے — فائل فوٹو: اے ایف پی

ایک دلچسپ پیش رفت میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 4 جنوری کو فریقین سے شیئر کی گئی حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی غیر ملکی فنڈنگ کے بارے میں الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ میں اسٹیٹ بینک پاکستان (ایس بی پی) کے ذریعے مانگی گئی دستاویزات اور بینک اسٹیٹمنٹس کی 8 جلدیں شامل نہیں ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق کمیٹی کی جانب سے چھپائی گئی دستاویزات میں تمام اصل 28 بینک اسٹیٹمنٹس اور 13-2009 کے درمیان پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس میں منتقل کی گئی غیر ملکی رقوم کی سال وار تفصیلات شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کو غیرملکی اداروں سے 'پروہیبٹڈ فنڈنگ' ہوئی، وزیراطلاعات

کمیٹی کی اپنی خواہشات کے مطابق شواہد کے اس اہم حصے کو خفیہ رکھا گیا ہے جس کا اظہار رپورٹ کے صفحہ 83 پر کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’کمیٹی کی اس بات پر غور کیا گیا ہے کہ رپورٹ کے وہ حصے جو (پی ٹی آئی) کی بنیاد پر تیار کیے گئے ہیں، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذریعے حاصل کیے گئے بینک اسٹیٹمنٹس کو خفیہ رکھا جاسکتا ہے اور عوامی ڈومین میں جاری نہیں کی جا سکتی ہے۔

رپورٹ کے جائزے سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کے انکلوژرز سیکشن میں کہا گیا ہے کہ ’کمیشن کی جانب سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان-بینک اسٹیٹمنٹس (کتاب 1 سے 8) کے ذریعے طلب کی گئی دستاویزات‘ کو خفیہ رکھا گیا ہے اور وہ رپورٹ کا حصہ نہیں ہیں۔

کمیٹی کا پی ٹی آئی کی مالیاتی دستاویزات اور بینک اسٹیٹمنٹس کو خفیہ رکھنے کا فیصلہ بظاہر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اپنے 30 مئی 2018 کے حکم کی خلاف ورزی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال ایک عوامی دستاویز ہے، جس کی کاپیاں حاصل کی جاسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس: الیکشن کمیشن کی نئی کمیٹی بنانے کی ہدایت

ای سی پی نے 14 اپریل 2021 کو بھی ایسا ہی حکم دیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ جب معاملہ (فارن فنڈنگ کیس) کمیشن کے سامنے آئے گا، اس وقت تمام فریقین کاپیاں لے سکتے ہیں یا دستاویزات کا استعمال کر سکتے ہیں۔

کمیٹی کی رپورٹ میں باور کرایا گیا کہ معلومات کے فرق کو ختم کرنے کے لیے کمیٹی نے ای سی پی کی منظوری سے اسٹیٹ بینک سے درخواست کی کہ وہ 2009 سے 2013 تک ملک میں پی ٹی آئی کی جانب سے چلائے جانے والے بینک اکاؤنٹس سے متعلق تفصیلات فراہم کرے۔

خیال رہے کہ کمیٹی کا مقصد اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے موصول ہونے والی معلومات اور تفصیلات کا تجزیہ کرنا اور پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس کی مصدقہ، مستند اور قابل تصدیق معلومات کی بنیاد پر صورتحال واضح کرنا تھا۔

رپورٹ میں کمیٹی کے حوالے سے کہا گیا کہ اس نے فیصلہ کیا ہے کہ درخواست گزار اور مدعا علیہ کی جانب سے فراہم کردہ دستاویزات سے نکلنے والا ڈیٹا رپورٹ کے غیر درجہ بند حصے میں ظاہر کیا جائے گا جبکہ اسٹیٹ بینک سے حاصل کردہ ڈیٹا اپنی مرضی سے حاصل کرے گا۔

مزید پڑھیں: فوجی قیادت اپنی پوزیشن واضح کرے کیا اس نااہل حکومت کی پشت پر ہے، مولانافضل الرحمٰن

مزید یہ کہ ایک درجہ بند حصے میں واضح کیا جائے تاکہ بینک اکاؤنٹس اور بینکنگ کی معلومات کی رازداری کو کنٹرول کرنے والے قوانین، قواعد اور طریقہ کار کی خلاف ورزی نہ ہو۔

اس میں یہ بھی کہا گیا کہ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ بینک اسٹیٹمنٹس، جو اس نے اسٹیٹ بینک کے ذریعے بینکوں سے مانگی ہیں، دیکھنے کے لیے فراہم نہیں کی جائیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024