• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شاہد آفریدی کی والدین، اساتذہ سے بچوں کے ڈوپ ٹیسٹ کرانے کی اپیل

شائع January 10, 2022
شاہد آفریدی نے والدین سے اپیل کی کہ وہ بچوں کی گھر سے باہر سرگرمیوں پر نظر رکھیں— فائل فوٹو: اے پی
شاہد آفریدی نے والدین سے اپیل کی کہ وہ بچوں کی گھر سے باہر سرگرمیوں پر نظر رکھیں— فائل فوٹو: اے پی

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے طلبہ میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے والدین اور اساتذہ سے اپیل کی ہے وہ سال میں دو مرتبہ اپنے بچوں کے ڈوپ ٹیسٹ لازمی کرائیں۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ میری یہ ویڈیو والدین اور اساتذہ کے لیے ہے کیونکہ اساتذہ کا کردار بھی والدین جیسا ہی ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بچوں میں منشیات بہت تیزی سے پھیلتی جا رہی ہے، کالج اور یونیورسٹیز میں بہت سے خاندان ہیں جو پولیس اسٹیشن جاتے ہیں اور اپنے بچوں کے حوالے سے پریشان ہیں۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ منشیات کا استعمال ہمارے معاشرے میں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے، میں اور آپ اپنے اپنے بچوں سے بہت محبت کرتے ہیں لیکن یہ محبت اتنی ہونی چاہیے کہ یہ ہمیں اندھا نہ کردے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کی گھر سے باہر سرگرمیوں پر نظر رکھنی چاہیے اور والدین اور اساتذہ سے درخواست کی کہ وہ بچوں کا سال میں دو مرتبہ ڈوپ ٹیسٹ لازم کریں تاکہ والدین کو پچھتانا نہ پڑے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اس وقت 70 لاکھ سے زائد منشیات کے عادی افراد ہیں جن میں سے اکثریت نوجوانوں کی ہے۔

پاکستان میں سب سے زیادہ منشیات صوبہ سندھ اور خیبر پختونخوا میں استعمال کی جاتی ہے جہاں سندھ کی آبادی کے 11فیصد اور خیبر پختونخوا کے ساڑھے6 فیصد افراد منشیات استعمال کرتے ہیں۔

البتہ ملک کے سب سے زائد آبادی والے صوبے پنجاب میں یہ تعداد آبادی کی مناسبت سے سب سے کم ہے جہاں کُل آبادی کا 4.8 فیصد افراد منشیات کے عادی ہیں جبکہ بلوچستان کے 5.01فیصد افراد منشیات کی لت کا شکار ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024