• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

صبور علی کی شادی میں امر خان کے رقص پر مداح ناراض

شائع January 10, 2022
اداکارہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ امر خان کی جانب سے اپنی قریبی اور بہترین سہیلی صبور علی کی شادی کی تقریب میں ڈانس پرفارمنس کرنے کی ویڈٰیو وائرل ہونے پر مداح ان سےناراض دکھائی دیے۔

صبور علی اور علی انصاری نے 7 جنوری کو نکاح کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا تھا، دونوں کی شادی کی تقریبات سال کے آغاز پر ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: نکاح کے دوران صبور علی ’آبدیدہ‘ ہوگئیں

دونوں کی شادی کی تقریبات کی مختلف ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوئی تھیں، جن میں دولہا اور دلہن کو بھی جذباتی انداز میں دیکھا گیا۔

اگرچہ شادی کی تقریبات کے دوران دولہا علی انصاری بھی ڈانس کرتے دکھائی دیے اور دیگر شوبز شخصیات کے رقص کرنے کی ویڈیوز بھی سامنے آئیں۔

تاہم امر خان کی ڈانس ویڈیو وائرل ہونے پر مداح ان پر ناراض دکھائی دیے اور اداکارہ کو پاکستانی ہونے پر معاشرتی اصول یاد رکھنے کے مشورے دیے۔

لوگوں نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا—اسکرین شاٹ
لوگوں نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا—اسکرین شاٹ

امر خان کی وائرل ہونے ویڈیوز میں انہیں صبور علی کی شادی کی تقریبات کے دوران بھارتی گانے ’ٹپ ٹپ برسا پانی‘ پر رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مختصر دورانیے کی ویڈیو میں امر خان کو سرخ رنگ کی ساڑھی میں گانے پر ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

کچھ لوگوں نے امر خان کی تعریف بھی کی—اسکرین شاٹ
کچھ لوگوں نے امر خان کی تعریف بھی کی—اسکرین شاٹ

امر خان کے رقص کی ویڈیوز کو مختلف شوبز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کیا گیا، جہاں اداکارہ کے مداحوں نے ان پر تنقید کرتے ہوئے ان کے ڈانس اور انداز پر ناراضی کا اظہار کیا۔

جہاں کچھ لوگوں نے اداکارہ کے ڈانس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں بعض افراد نے تنقیدی اور ذو معنی الفاظ میں ان کے رقص کی تعریف بھی کی۔

بعض مداحوں نے لکھا کہ انہیں امر خان کا ڈانس دیکھنے سے قبل کبھی اتنا مزہ نہیں آیا۔

وہیں کچھ لوگوں نے یہ بھی کمنٹ کیے کہ جس طرح شادیوں میں عام لوگ رقص کرکے خوشی انجوائے کرتے ہیں، اسی طرح اداکاروں کو بھی ڈانس کرنے کا حق ہے، ان پر تنقید نہیں کی جانی چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024