• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کورونا نے میری جسمانی ساخت کو بھی تبدیل کیا، دپیکا پڈوکون

شائع January 8, 2022
اداکارہ کے مطابق کورونا نے ان کی ذہنی صحت بھی متاثر کی—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کے مطابق کورونا نے ان کی ذہنی صحت بھی متاثر کی—فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ کی ’ڈمپل گرل‘ کہلائی جانے والی اداکارہ دپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ کورونا نے نہ صرف ان کی ذہنی صحت کو متاثر کیا بلکہ وبا نے ان کی جسمانی ساخت میں بھی تبدیلیاں کیں۔

دپیکا پڈوکون مئی 2021 میں والدین اور بہن سمیت کورونا کا شکار ہوگئی تھیں اور وہ تین ہفتوں تک مرض میں مبتلا رہی تھیں۔

اس وقت خبریں تھیں کہ دپیکا پڈوکون میں کورونا کی زیادہ علامات نہیں اور انہیں ہسپتال منتقل کیے جانے کی نوبت بھی نہیں آئی مگر اب انہون نے بتایا ہے کہ ان میں دیگر اہل خانہ سے مختلف اور سنگین علامات ظاہر ہوئی تھیں۔

دپیکا پڈوکون نے ’فلم کمپینین‘ سے بات کرتے ہوئے جہاں اپنے شوبز کیریئر پر بات کی، وہیں انہوں نے کورونا میں مبتلا ہونے اور وبا کے بعد کی زندگی پر بھی خیالات کا اظہار کیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ کورونا کے بعد نہ صرف ان کی بلکہ پوری دنیا کے زندگی تبدیل ہو چکی ہے اور دیگر لوگوں کی طرح پہلے تو انہیں بھی سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ کیا ہوگا مگر اب جب سب کچھ ہو چکا ہے تو ان کی زندگی بھی تبدیل ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دپیکا پڈوکون، والدین اور بہن سمیت کورونا کا شکار

دپیکا پڈوکون کے مطابق بھارت میں کورونا کی پہلی لہر کے دوران جب پہلا لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تب لوگوں کے خیالات اور ترجیحات کچھ اور تھیں جب کہ دوسرے لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کی سوچ دوسری تھی۔

انہوں نے بتایا کہ دیگر لوگوں کی طرح پہلے لاک ڈاؤن میں وہ بھی پریشان تھیں کہ کیا ہوگا اور انہوں نے پہلا وقت شوہر اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ گزارا۔

دپیکا پڈوکون کے مطابق لیکن جیسے ہی دوسرا لاک داؤن شروع ہوا تو وہ والدین کے پاس آگئیں اور اسی دوران ہی وہ تمام اہل خانہ کے ساتھ کورونا کا شکار بنیں اور ان کی زندگی یکسر تبدیل ہوگئی۔

اداکارہ والدین اور بہن سمیت کورونا کا شکار ہوئی تھیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ والدین اور بہن سمیت کورونا کا شکار ہوئی تھیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

انہوں نے بیماری کی تبدیلیوں پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا نے ان کی ذہنی اور جسمانی صحت پر شدید اثرات مرتب کیے اور ان میں دیگر اہل خانہ کے مقابلے مختلف علامات ظاہر ہوئی تھیں۔

دپیکا پڈوکون کے مطابق اگرچہ وہ کچھ ہی ہفتوں میں کورونا سے صحت یاب ہوگئی تھیں مگر دوران علاج وبا نے ان کی ذہنی صحت پر شدید اثرات مرتب کیے اور ان کے ذہن نے کام کرنا چھوڑ دیا تھ۔

مزید پڑھیں: دپیکا پڈوکون اور اہل خانہ کورونا سے صحت یاب

اسی حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ کورونا نے ان کی جسمانی ساخت بھی تبدیل کردی اور اس وقت وہ اپنے جسم کو ہی نہیں پہچان پا رہی تھیں۔

دپیکا پڈوکون کے مطابق شاید کورونا کے علاج کے دوران انہیں اس طرح کی دوائیاں دی گئیں جنہوں نے ان کی جسمانی ساخت بھی تبدیل کی اور انہیں اپنا جسم پہچاننے میں بھی مشکلات پیش آئیں۔

بولی وڈ اداکارہ نے بتایا کہ کورونا سے صحت یاب ہونے کے دو ماہ تک انہوں نے کوئی کام نہیں کیا تھا کیوں کہ ان کے ذہن نے کام کرنا ہی چھوڑ دیا تھا۔

دپیکا پڈوکون کے مطابق کورونا کے بعد ان کی زندگی تبدیل ہوگئی مگر اب آہستہ آہستہ وہ معمول کی جانب لوٹ رہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024