• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

84 سالہ بھارتی شہری نے کورونا ویکسین کی 11 خواکیں لگوالیں

شائع January 7, 2022
بھارت میں مقامی ویکسین بھی لگائی جا رہی ہیں—فوٹو: پریس ٹرسٹ آف انڈیا
بھارت میں مقامی ویکسین بھی لگائی جا رہی ہیں—فوٹو: پریس ٹرسٹ آف انڈیا

زائدالعمری میں ویکسین لگوانے کے بعد فائدہ پہنچنے پر 84 سالہ بھارتی شہری نے ایک سال کے اندر پورے 11 ڈوز لگوا کر عہدیداروں اور عام افراد کو بھی حیران کردیا۔

بھارتی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق ریاست بہار کے ضلع مدھیپورہ کے گاؤں اوڑائی کے رہائیشی 84 سالہ برہمدو منڈل جب 12 ویں ڈوز لگوانے گئے تو بھانڈا پھوٹا کہ وہ متعدد بار ویکسینیشن کروا چکے ہیں۔

ضعیف العمر شخص نے معاملہ سامنے آنے کے بعد اعتراف کیا کہ انہوں نے ایک سال کے دوران 11 ڈوز لگوائے، کیوں کہ انہیں پہلی ڈوز لگوانے کے بعد فائدہ ہوا تھا۔

مذکورہ شخص نے ایک ہی شناختی کارڈ اور موبائل پر تمام خوراکیں لگوائیں، جس کی وجہ سے بھارتی میڈیا کورونا ویکسینیشن کے ڈیٹا ریکارڈ پر بھی سوالات اٹھاتے دکھائی دے رہا ہے۔

زیادہ خوراکیں لینے کے بعد سانس آسانی سے لے رہا ہوں، چلنے پھرنے میں آسانی ہوگئی، ضعیف العمر شخص کا دعویٰ—اسکرین شاٹ
زیادہ خوراکیں لینے کے بعد سانس آسانی سے لے رہا ہوں، چلنے پھرنے میں آسانی ہوگئی، ضعیف العمر شخص کا دعویٰ—اسکرین شاٹ

ایک ہی شخص کی جانب سے ایک ہی شناختی کارڈ اور موبائل نمبر پر فروری سے دسمبر 2021 سے تک 11 خوراکیں لگوانے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد ریاستی محکمہ صحت نے تفتیش کا آغاز کردیا کہ کس طرح ایک شخص کو ایک ہی ڈیٹا پر اتنی ڈوز لگائی گئیں۔

’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق محکمہ صحت سے وابستہ عہدیداروں کے مطابق دور دراز کے ویکسینیشن سینٹرز آن لائن نہیں ہیں، وہاں پر لوگوں کی رجسٹریشن رجسٹرڈ پر کی جاتی ہے اور مذکورہ ریکارڈ کو بعد میں آن لائن کیا جاتا ہے۔

حکام نے بتایا ک بعض اوقات اگر سسٹم میں پہلے ہی ریکارڈ موجود ہوتا ہے تو رجسٹرڈ پر آنے والے ریکارڈ کو مسترد کردیا جاتا ہے، تاہم یہ بہت بڑی غلطی ہے کہ ایک ہی ریکارڈ دوسری بار سامنے آنے پر تفتیش نہیں کی جاتی۔

ادھر 11 ماہ میں 11 خوراکیں لینے والے 84 سالہ شخص نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہیں کورونا ویکسین نے فائدہ دیا، جس وجہ سے انہوں نے اتنی خوراکیں لیں۔

زائد العمر شخص نے دعویٰ کیا کہ ویکسین لگوانے کے بعد ان کا دیرینہ کمر کا درد ختم ہوگیا، ان کے چلنے پھرنے میں تیزی آگئی جب کہ سانس لینے میں ہونے والی مشکلات بھی دور ہوگئیں۔

زائدالعمر شخص نے دعویٰ کیا کہ متعدد خوراکیں لینے کے بعد انہیں ایسا لگتا ہے کہ ان کے پاس آکسیجن کی بہت بڑی مقدار ہے۔

برہمدو منڈل نامی شخص نے لوگوں کو تجویز دی کہ وہ بھی ویکسینیشن کی زیادہ خوراکیں لیں اور بتایا کہ حکومت نے عوام کے لیے اچھی چیز بنائی ہے۔

مذکورہ شخص نے ویکسین کی پہلی خوراک 13 فروری جب کہ دوسری 13 مارچ، تیسری 19 مئی، چوتھی 16 جون اور پانچویں 24 جولائی کو لی تھی۔

زائدالعمر شخص نے اگست سے دسمبر تک مزید 6 ڈوز لگوائیں اور ستمبر میں انہوں نے آٹھویں اور نویں ڈوز کے درمیان صرف دو دن کا وقفہ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024