اس وقت لاک ڈاون کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، اسد عمر
وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ اس وقت لاک ڈاون کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، ہم کورونا کیسز کی تعداد پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں جیسا کہ ہم نے آج بتایا جو دنیا میں ہوا اور جو پاکستان میں ہونے جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہماری توجہ ویکسینیشن کی رفتار بڑھانے اور جنہوں نے ویکسین لگوانے سے انکار کیا ہے ان پر پہلے عائد کی گئی پابندیاں دوبارہ نافذ کرنے پر ہے ۔
وزیرمنصوبہ بندی کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ 24گھنٹے کےدوران پاکستان میں کورونا کے ایک ہزار 85 نئے کیسز رپورٹ ہوئےہیں، ملک میں آخری مرتبہ ایک ہزار سے زائد کیسز 14 اکتوبر 2021 کو ایک ہزار 86 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں۔