• KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm

120 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ سے لیس فلیگ شپ فونز آئی کیو او او 9 اور 9 پرو

شائع January 6, 2022
ان فونز کو سب سے پہلے چین میں پیش کیا گیا — فوٹو بشکریہ آئی کیو او او
ان فونز کو سب سے پہلے چین میں پیش کیا گیا — فوٹو بشکریہ آئی کیو او او

ویوو کے ذیلی برانڈ آئی کیو او او نے اپنے 2 نئے فلیگ شپ فونز متعارف کرا دیئے ہیں۔

آئی کیو او او 9 اور 9 پرو کے بارے مین کئی ہفتوں سے لیکس، افواہیں اور رپورٹس سامنے آرہی تھیں۔

اب جاکر انہیں سب سے پہلے چین میں متعارف کرایا گیا ہے جبکہ کمپنی بی ایم ڈبلیو اسٹریپس کے ساتھ اشتراک کرکے ایک اسپیشل ورژن بھی تیار کیا۔

آئی کیو او او 9

فوٹو بشکریہ آئی کیو او او
فوٹو بشکریہ آئی کیو او او

اس فون میں 6.78 انچ کا فلیٹ امولیڈ ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن چھپا ہوا ہے۔

آئی کیو او او 9 کے اندر کوالکوم کا نیا فلیگ شپ اسنیپ ڈراگون 8 جنریشن 1 پراسیسر موجود ہے جس کے ساتھ 8 سے 12 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن دستیاب ہوں گے۔

4700 ایم اے ایچ بیٹری 120 واٹ کی متاثرکن فاسٹ چارجنگ سپورٹ سے لیس ہے اور کمپنی کے مطابق صفر سے 100 بیٹری محض 19 منٹ میں چارج ہوسکتی ہے۔

اینڈرائیڈ 12 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ویوو کے اوریجن او ایس اوشین سے کیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ آئی کیو او او
فوٹو بشکریہ آئی کیو او او

اس فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے۔

فون کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ او آئی ایس اور ایف 1.75 آپرچر موجود ہے جبکہ 13 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 12 میگا پکسل 2 ایکس زوم کیمرے اس سیٹ اپ کو مکمل کرتے ہیں۔

یہ فون فی الحال صرف چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کا 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 3999 یوآن (ایک لاکھ 10 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 4399 یوآن (ایک لاکھ 21 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)، جبکہ 12 جی بی ریم اور 512 جی بی اسٹوریج والا فون 4799 یوآن (ایک لاکھ 32 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

آئی کیو او او 9 پرو

فوٹو بشکریہ آئی کیو او او
فوٹو بشکریہ آئی کیو او او

9 پرو ماڈل کا ڈسپلے سائز آئی کیو او او 9 جتنا ہی ہے مگر اس میں خم ایجز دیئے گئے ہیں جبکہ ریزولوشن زیادہ بہتر ہے۔

ریفریش ریٹ 120 ہرٹز ہی ہے مگر یہ ایل ٹی پی او 2.0 ڈسپلے ہے یعنی یہ ایک سے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ میں بدل سکتا ہے۔

فون میں کوالکوم 8 جنریشن 1 پراسیسر موجود ہے جبکہ 8 سے 12 جی بی ریم اور 256 سے 512 جی بی ریم اسٹوریج کے آپشن دستیاب ہوں گے۔

9 پرو میں 4700 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے جس کے ساتھ 120 واٹ کی فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ 50 واٹ وائرلیس اور 10 واٹ ریورس وائرلیس چارجنگ سپورٹ بھی اس ڈیوائس کا حصہ ہے۔

اوریجن او ایس اوشین کا امتزاج اینڈرائیڈ 12 آپریٹنگ سسٹم سے کیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ آئی کیو او او
فوٹو بشکریہ آئی کیو او او

اس فون کے بیک پر بھی 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے جس کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہی ہے مگر اس میں الٹرا وائیڈ کیمرا بھی 50 میگا پکسل کا ہے جبکہ تیسرا 16 میگا پکسل زوم کیمرا ہے جو 2 ایکس آپٹیکل زوم کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

فون کا فرنٹ کیمرا بھی آئی کیو او او 9 جیسا یعنی 16 میگا پکسل کا ہے۔

یہ فون بھی ابھی چین میں ہی دستیاب ہوگا جس کا 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 4999 یوآن (ایک لاکھ 38 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)، 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 5499 یوآن (ایک لاکھ 51 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 12 جی بی ریم اور 512 جی بی اسٹوریج والا فون 5999 یوآن (ایک لاکھ 66 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024