• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بھارتی وزیر اعظم ’ناقص سیکیورٹی‘ کے باعث پھنس گئے

شائع January 6, 2022
وزارت داخلہ کا کہنا تھا یہ واقعہ وزیر اعظم کی ناقص سیکیورٹی کے باعث پیش آیا— فوٹو: اے ایف پی
وزارت داخلہ کا کہنا تھا یہ واقعہ وزیر اعظم کی ناقص سیکیورٹی کے باعث پیش آیا— فوٹو: اے ایف پی

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی مشرقی پنجاب میں احتجاج کے باعث 20 منٹ تک فلائی اوور پر پھنسے رہے جسے ناقص سیکیورٹی قرار دیا جارہا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کا کہنا ہے کہ نریندر مودی، شمالی ریاست میں یادگار پر جارہے تھے تب کسان مظاہرین نے سڑک کو بلاک کردیا۔

مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ وہ وزیر جس کے بیٹے پر کسانوں کے قتل کا الزام ہے وہ عہدے سے مستعفی ہوجائے۔

مزید پڑھیں: سکھوں کے قتل کا الزام: امریکی عدالت نے نریندر مودی کو سمن جاری کردیا

وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ ’یہ واقعہ وزیر اعظم کی ناقص سیکیورٹی کے باعث پیش آیا‘۔

اس موقع پر فیروزپور میں الیکشن ریلی سے نریندر مودی کا خطاب بھی شیڈول تھا۔

تاہم وزارت داخلہ نے کہا کہ ناقص سیکیورٹی کے باعث وزیر اعظم کا قافلے کو واپس ایئرپورٹ روانہ کردیا گیا۔

مظاہرین جونیئر وزیر داخلہ اجے مِشرا کے استعفے کا مطالبہ کر رہے تھے کیونکہ ان کے بیٹے پر اکتوبر میں ہونے والے ایک واقعے میں ملوث ہونے کا الزام ہے، جس میں 8 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں مودی مخالف احتجاج پر پولیس کا ربر کی گولیاں، آنسو گیس کا استعمال

ریاست اترپردیش میں ہونے والے کسانوں کے احتجاج میں اجے مشرا کی ایک کار نے 4 افراد کو کچل دیا تھا۔

کسانوں نے الزام لگایا تھا الزام ہے کہ حملے میں اجے مِشرا کا بیٹا آشش مشرا ملوث ہے تاہم مشرا خاندان نے الزامات کی تردید کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024