• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’ڈھولکی‘ کے بعد صبور علی کے ’مایوں‘ کی تقریبات

شائع January 6, 2022
دونوں نے مایوں کی تصویر شیئر کیں—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے مایوں کی تصویر شیئر کیں—فوٹو: انسٹاگرام

گزشتہ برس مئی میں اداکار علی انصاری کے ساتھ منگنی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ صبور علی کی ’ڈھولکی‘ کے بعد ’مایوں‘ کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔

اداکارہ صبور علی نے 5 اور 6 جنوری کی درمیانی شب انسٹاگرام پر ’مایوں‘ کی تقریب کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی تقریبات کی تصدیق کی۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں انہیں اور علی انصاری کو ایک دوسرے کو ’ابٹن‘ لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ڈھولکی‘ کی رسم سے صبور علی کی شادی کی تقریبات کا آغاز

تصویر کو شیئر کرتے ہوئے صبور علی نے مختصر کیپشن میں ’بسم اللہ‘ لکھا اور ان کی تصویر پر متعدد شوبز شخصیات سمیت مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کی نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

علی انصاری نے بھی مذکورہ تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کی تقریبات شروع ہونے کی تصدیق کی۔

مزید پڑھیں: اداکارہ صبور علی اور علی انصاری کی منگنی

علاوہ ازیں دیگر سوشل میڈیا پیجز پر بھی صبور علی کے ’مایوں‘ کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئیں اور لوگوں نے اپنی پسندیدہ اداکارہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ان کے ’مایوں‘ کی تقریبات میں ان کی بہن اداکارہ سجل علی سمیت ان کی قریبی سہیلیوں اور مختلف اداکاراؤں کو بھی دیکھا گیا۔

خبریں ہیں کہ دونوں کی 10 جنوری تک ہوجائے گی اور ان کے ولیمے کی تقریب ممکنہ طور پر 15 جنوری کو ہوگی، تاہم دونوں نے اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ دو ہفتے قبل ہی صبور علی کی قریبی سہیلی اور ان کے منگیتر علی انصاری کی بہن مریم انصاری کی شادی ہوئی تھی۔

مریم انصاری نے سابق قومی کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان سے دسمبر 2021 کے آخر میں شادی کی تھی، دونوں نے فروری 2021 میں نکاح کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024