• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اچھی صحت کے لیے اس بہترین غذا کا استعمال شروع کریں

شائع January 5, 2022
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— شٹر اسٹاک فوٹو
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— شٹر اسٹاک فوٹو

کیا آپ صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو بحیرہ روم کے خطے کے رہائشیوں کی غذا سب سے بہترین ہے۔

درحقیقت اسے 2022 کے لیے سب سے بہترین صحت بخش غذا قرار دیا گیا ہے۔

یو ایس نیوز اینڈ ورلڈ رپورٹ کی جانب سے 2022 کے لیے بہترین غذاؤں کی فہرست جاری کی گئی اور مسلسل 5 ویں سال Mediterranean ڈائٹ کو بہترین قرار دیا گیا۔

بحیرہ روم میں عام استعمال ہونے والی غذا پھلوں، سبزیوں، اجناس، گریوں، مچھلی، زیتون کے تیل وغیرہ پر مششتمل ہوتی ہے جس کو مختلف امراض جیسے امراض قلب، ذیابیطس اور موٹاپے کی روک تھام کے لیے بہترین قرار دیا جاتا ہے۔

محققین کے مطابق تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ بیشتر افراد سمجھتے ہیں کہ غذا کو کم کھانا جسمانی وزن میں کمی لاتا ہے مگر ایسا کرنے سے وہ بس بھوکے ہوتے ہیں، تو اچھا خیال یہی ہے کہ کم کیلوریز والی غذا زیادہ مقدار میں کھائیں، جس سے جسم میں صحت مند ہوتا ہے۔

یہ غذا نے مختلف کیٹٰگریز بشمول ذیابیطس سے بچاؤ، بہترین بناتاتی غذا، دل کی بہترین صحت اور صحت بخش غذا وغیرہ میں سرفہرست رہی۔

40 غذائی پلان کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کا انتخاب کیا گیا اور رپورٹ کے مطابق فاتح کا نام حیران کن نہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جسمانی وزن میں کمی، دل کی صحت، ذیابیطس سے بچاؤ کے لیے یہ غذا بہترین ہے جس کے بعد ڈیش ڈائٹ دوسرے نمبر پر رہی جو بنیادی طور پر فشار خون کی روک تھام کے لیے کھائی جاتی ہے۔

اس غذا میں پھلوں، سبزیوں، اناج کے ساتھ کم چکنائی والی دودھ کی مصنوعات کا استعمال کیا جاتا ہے اور وہ بھی ذیابیطس سے تحفظ فراہم کرنے یا کنٹرول کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

مگر فہرست میں جسمانی وزن میں کمی کے لیے سب سے بہترین غٖذا ایٹکنز کو قرار دیا گیا جو 4 مراحل پر مبنی ہے اور اس کا آغاز کم کاربوہائیڈریٹس سے ہوتا ہے بتدریج اس میں اضافہ کیا جاتا ہے۔

یہ عمل اس وقت تک جاری رہتا ہے جب جسمانی وزن میں پسند کے مطابق کمی نہ آجائے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024