• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

کراچی: بارش کے دوران مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق

شائع January 5, 2022
بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے 12 سالہ لڑکا زخمی بھی ہوا---فائل/فوٹو: ڈان نیوز
بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے 12 سالہ لڑکا زخمی بھی ہوا---فائل/فوٹو: ڈان نیوز

کراچی میں موسم سرما کی دوسری بارش کے دوران چھت گرنے اور بجلی کا کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس اور امدادی اداروں کے مطابق کراچی میں جمعرات کی رات کہیں موسلادھار اور کہیں ہلکی بارش ہوئی جس کے نتیجے میں دو اموات رپورٹ ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں موسم سرما کی دوسری بارش، سردی میں اضافہ

موچکو پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او چوہدری شاہد کا کہنا تھا کہ بدھ کی صبح تیز بارش سے مواچھ گوٹھ میں بسم اللہ مسجد کے قریب ایک گھر کی کچی چھت مکینوں پر گرگئی۔

ان کا کہنا تھا کہ چھت گرنے سے 42 سالہ عبدالستار جاں بحق ہوا اور 12 سالہ رستم زخمی ہوگیا، دونوں کو رتھ فاؤ سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

کراچی کے علاقے کورنگی میں علی الصبح فیکٹری ورکر بجلی کا کرنٹ لگنے سے دم توڑ گیا۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بلال کالونی میں 30 سالہ عدنان رزاق کچھ خریدنے کے لیے فیکٹری سے باہر آیا اور ایک ریسٹورینٹ میں کھانے کی چیزیں لینے کے لیے کھڑا ہوا جہاں انہوں نے ریسٹورنٹ کے ایک شیڈ پر ہاتھ جس میں بجلی کا کرنٹ تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ کرنٹ لگنے سے فیکٹری ملازم دم توڑ گیا، ضروری قانونی کارروائی کے لیے لاش جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کردی گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں موسم سرما کی دوسری بارش ہوئی تھی پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کے اعداوشمار کے مطابق سب سے زیادہ بارش قائد آباد میں 5.5 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔

مزید پڑھیں: کراچی سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں 4 جنوری سے بارشوں کا امکان

پی ایم ڈی کے مطابق پی اے ایف بیس فیصل اور گلشن حدید میں 2 ملی میٹر، جناح ٹرمینل میں 1.8، اولڈ ائرپورٹ میں 1.5، سرجانی ٹاون اور یونیورسٹی روڈ پر 1.2، پی اے ایف بیس مسرور اور ناظم آباد میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

بیان میں کہا گیا کہ نارتھ کراچی میں 0.8، جامعۃ الرشید (گلشن معمار ) اور ڈی ایچ اے فیز ٹو میں 0.6، اورنگی ٹاون میں 0.2 ملی میٹر بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کیماڑی اور سعدی ٹاون میں بارش ریکارڈ نہیں ہوئی۔

قبل ازیں محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں 4 سے 7 جنوری کے درمیان ’ہلکی و تیز بارش‘ متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ بارش برسانے والا یہ سسٹم پیر کے روز بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہوگا۔

ایڈوائزری میں محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ تیز مغربی لہر پیر کے روز شمالی بلوچستان میں داخل ہوگی جو کہ رفتہ رفتہ وسطی اور بالائی سندھ اور پھر تقریباً پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے گی۔

محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ کراچی، حیدر آباد، سانگھڑ، بدین، ٹھٹہ، میر پور خاص، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، عمر کوٹ اور تھر پارکر میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور کہیں کہیں تیز بارش بھی متوقع ہے۔

اسی طرح ضلع دادو، جامشورو، شہید بے نظیر آباد، جیکب آباد، شکار پور، سکھر، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ میں بھی اس دوران تیز بارشوں کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024