• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ڈوئل سیلفی کیمروں اور رنگ بدلتے کور سے لیس وی 23 اور وی 23 پرو

شائع January 5, 2022
— فوٹو بشکریہ ویوو
— فوٹو بشکریہ ویوو

ویوو وی 23 سیریز کے 2 نئے اسمارٹ فونز کو متعارف کرا دیا ہے۔

وی 23 اور وی 23 پرو میں سیلفی کیمروں اور ڈیزائن پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے اور دونوں میں بیک پر میٹل اور گلاس کا امتزاج کیا گیا ہے جس کے باعث یہ سورج کی روشنی میں کچھ دیر رہنے پر رنگ بدلتا ہے۔

وی 23 میں فلیٹ جبکہ پرو ماڈل میں ڈوئل کروڈ اسکرین ڈیزائن دیا گیا ہے۔

وی 23 پرو میں 6.56 انچ کا امولیڈ ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے جس میں تھری ڈی کروڈ ایجز موجود ہیں۔

فون میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 1200 پراسیسر دیا گیا ہے جس کے ساتھ 8 سے 12 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن دستیاب ہوں گے۔

فوٹو بشکریہ ویوو
فوٹو بشکریہ ویوو

ڈیوائس میں 4300 ایم اے ایچ بیٹری 44 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

اس فون میں مجموعی طور پر 5 کیمرے موجود ہیں، 2 فرنٹ جبکہ 3 بیک پر۔

فون کے فرنٹ پر 50 میگا پکسل مین کیمرے آئی آٹو فوکس فیچر سے لیس ہے جس ک ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا موجود ہے۔

فون کے بیک پر 108 میگا پکسل مین کیمرے کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے موجود ہیں۔

ویوو وی 23 میں 6.44 انچ کا امولیڈ ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کا استعمال کیا گیا ہے جبکہ 4200 ایم اے ایچ بیٹری 44 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ سے لیس ہے۔

فون کے اندر میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 920 پراسیسر موجود ہے جبکہ 8 سے 12 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشنز دستیاب ہوں گے۔

وی 23 کے فرنٹ اور بیک پر موجود کیمرے لگ بھگ پرو ماڈل جیسے ہی ہیں، بس بیک پر 108 میگا پکسل کی بجائے 50 میگا پکسل کا مین کیمرا دیا گیا ہے۔

یہ فون سب سے پہلے بھارت میں جنوری کے دوسرے عشرے میں فروخت کے لیے پیش کیے جارہے ہیں۔

وی 23 کا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 400 ڈالرز (70 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا فون 470 ڈالرز (83 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

وی 23 پرو کے 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والے کو خریدنے کے لیے 520 ڈالرز (91 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والے ماڈل کے لیے 590 ڈالرز (ایک لاکھ 4 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) خرچ کرنا ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024