• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سشمیتاسین نے دانیال ظفر کا خواب پورا کردیا

شائع January 5, 2022
سشمیتاسین نے پاکستانی گلوکار کے گانے پر عکس بندی کی ویڈیو شیئر کردی—فوٹو: انسٹاگرام
سشمیتاسین نے پاکستانی گلوکار کے گانے پر عکس بندی کی ویڈیو شیئر کردی—فوٹو: انسٹاگرام

سابق حسینہ عالم اور بولی وڈ اداکارہ سشمیتاسین نے پاکستانی گلوکار دانیال ظفر کے گانے پر عکس بندی کرکے ان کا خواب پورا کردیا۔

سشمیتاسین نے تین جنوری کو انسٹاگرام پر پاکستانی گلوکار کے گانے کی عکس بندی کی ویڈیو شیئر کی، جسے کافی سراہا گیا۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کے پس منظر میں دانیال ظفر کا 2020 کا گانا ’اڑ چلیے‘ سنائی دیتا ہے جب کہ سشمیتاسین اور ان کی بیٹی کو گانے پر مزے کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں سشمیتاسین اور ان کی بیٹی کو گاڑی پر سوار ہوکر ممبئی کی سڑکوں پر رات کے سہانے موسم میں کھلے آسمان تلے انجوائے کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سشمیتا سین پاکستان آنے کے لیے پر امید

گانے کی عکس بندی کی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے سشمیتاسین نے لکھا کہ مذکورہ گانا ان کی بیٹی کا پسندیدہ گانا ہے جو کہ پاکستانی نوجوان اداکار دانیال ظفر کا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے گلوکار کو پوسٹ میں مینشن بھی کیا۔

دانیال ظفر نے سشمیتاسین کا شکریہ بھی ادا کیا—اسکرین شاٹ
دانیال ظفر نے سشمیتاسین کا شکریہ بھی ادا کیا—اسکرین شاٹ

سشمیتاسین کے گانے کی ویڈیو کو کئی لوگوں نے پسند کیا اور اس پر درجنوں افراد نے کمنٹس کیے، ساتھ ہی پوسٹ پر دانیال ظفر نے بھی کمنٹ کرکے بولی وڈ اداکارہ کا شکریہ ادا کیا۔

دانیال ظفر نے سشمیتاسین کی پوسٹ پر کمنٹ کیا کہ وہ شروع سے ہی اپنے گانے کی عکس بندی اداکارہ کی ویڈیو کی طرح کرنا چاہتے تھے اور ان کا خواب تھا کہ وہ اپنے گانے ’اڑ چلیے‘ کی منظر کشی ایسے ہی کریں۔

دانیال ظفر نے خواب پورا کرنے پر سشمیتاسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان سے محبت کا اظہار بھی کیا۔

دانیال ظفر کے کمنٹ پر سشمیتاسین نے بھی انہیں جواب دیتے ہوئے ان کی تعریفیں کیں۔

بولی وڈ اداکارہ نے پاکستانی گلوکار کی آواز، ان کے گانے کی موسیقی، شاعری اور گیت میں چھپے پیغام کی تعریفیں کیں اور ساتھ ہی دانیال ظفر کے لیے ’جان میری‘ بھی لکھا۔

سشمیتاسین نے دانیال ظفر کی جانب سے پوسٹ پر کمنٹ کیے جانے پر ہاتھ جوڑنے کی ایموجی کے ساتھ ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

سشمیتاسین نے دانیال ظفر کے جس گانے کی عکس بندی کی ویڈیو شیئر کی، ابتدائی طور پر گلوکار نے اسے مارچ 2020 میں یوٹیوب پر جاری کیا تھا۔

دانیال ظفر معروف گلوکار علی ظفر کے چھوٹے بھائی ہیں اور حال ہی میں انہوں نے پچیسویں سالگرہ منائی، وہ گلوکاری کے علاوہ اداکاری بھی کرتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024