• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

وزارت صحت نے انجینئرز کی ٹیم افغانستان روانہ کردی

شائع January 5, 2022
یہ اقدام وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے افغانستان کے لیے اعلان کردہ 5 ارب روپے کے انسانی امدادی پیکج کا حصہ ہے — فائل فوٹو / ڈان
یہ اقدام وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے افغانستان کے لیے اعلان کردہ 5 ارب روپے کے انسانی امدادی پیکج کا حصہ ہے — فائل فوٹو / ڈان

وزارت قومی صحت، ضوابط اور رابطہ کاری نے جنگ سے تباہ حال پڑوسی ملک افغانستان کے لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تین نئے ہسپتالوں کی جلد تعمیر کے سلسلے میں انجینئرز اور تکنیکی افراد پر مشتمل ٹیم افغانستان روانہ کردی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ بات افغانستان کی بین الوزارتی کوآرڈینیشن سیل (اے آئی سی سی) کے اجلاس میں سامنے آئی۔

حکام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ تینوں ہسپتالوں کی عمارتوں کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے، جن میں جلال آباد کا نشتر ہسپتال، کابل کا جناح ہسپتال اور لوغر کا لوغاری ہسپتال شامل ہیں۔

تاہم ہسپتالوں میں 2 ارب روپے مالیت کے میڈیکل آلات کی تنصیب کا کام جاری ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان مکمل جنگ بندی پر اتفاق ہوگیاہے، فواد چوہدری

بیان میں کہا گیا کہ میڈیکل آلات کو قابل استعمال بنانے کے لیے 4 انجینئرز پر مشتمل ٹیم ٹیکنیشنز کے ہمراہ چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہے، اس سے ہمارے برادر پڑوسی ملک میں یونیورسل ہیلتھ کوریج میں مدد ملے گی۔

یہ اقدام وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے افغانستان کے لیے اعلان کردہ 5 ارب روپے کے انسانی امدادی پیکج کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مفاہمتی عمل کے تحت تحریک طالبان پاکستان سے ہتھیار ڈالنے کے لیے بات کررہے ہیں، عمران خان

اے آئی سی سی، پالیسی سازی اور اس پر عملدرآمد کرنے والا فورم ہے جو افغانستان میں انسانی ہمدردی کے تحت کی جانے والی کوششوں میں تعاون کے لیے مشیر خزانہ کے ماتحت اقتصادی مشاورتی کونسل کے حصے کے طور پر قائم کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024