• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

سول ایوی ایشن نے مسافروں کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا

شائع January 5, 2022
ہدایت نامے میں یورپ سے آنے والے مسافروں کے لیے آر اے ٹی ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے — فائل فوٹو: سول ایوی ایشن فیس بک
ہدایت نامے میں یورپ سے آنے والے مسافروں کے لیے آر اے ٹی ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے — فائل فوٹو: سول ایوی ایشن فیس بک

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے) نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے نئی ہدایات جاری کردیں اور ممالک کی 'بی' اور 'سی' کیٹیگری کو فوری طور پر ختم کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ہوائی سفر کرنے والے 15 سال سے زائد عمر مسافروں کے لیے زیادہ سے زیادہ 48 گھنٹے قبل کروائے گئے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ اور مکمل ویکسی نیشن لازمی ہوگی۔

مزید پڑھیں: اومیکرون ویرینٹ: پاکستان نے مزید 9 ممالک پر سفری پابندی عائد کردی

ہدایت نامے کے مطابق یورپ سے آنے والے 100 فیصد جبکہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر سے آنے والے کم از کم 50 فیصد مسافروں کے لیے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹنگ (آر اے ٹی) لازمی ہوگی۔

پی سی اے اے کے مطابق آسٹریلیا، بھوٹان، چین، فجی، جاپان، قازقستان، لاؤس، منگولیا، موریطانیہ، مراکش، میانمار، نیپال، نیوزی لینڈ، سعودی عرب، سنگاپور، جنوبی کوریا، سری لنکا، تاجکستان، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو اور ویتنام 'اے' کیٹیگری میں شامل ممالک ہیں۔

جنوبی افریقہ، بوٹسوانا، گھانا، کینیا، کوموروس، موزمبیق، زیمبیا، تنزانیہ، روانڈا، برازیل، پیرو، کولمبیا، چلی، ایسواتینی، زمبابوے، لیسوتھو، ملاوی، سیشلز، صومالیہ، سرینام، یوراگوئے، وینزویلا اور بھارت 'سی' کیٹیگری میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے 12 ممالک سے مسافروں کی پاکستان آمد پر پابندی

وہ ممالک جنہیں 'اے' اور 'سی' کیٹیگری میں شامل نہیں کیا گیا ہے وہ کیٹیگری 'بی' میں شامل ہیں۔

پی سی اے اے کے ترجمان نے کہا کہ اومیکرون کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے یورپ سے آنے والے مسافروں کے لیے آر اے ٹی ٹیسٹ کو لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں ایسے کیسز کم رپورٹ ہوئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024