• KHI: Fajr 5:24am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 4:59am Sunrise 6:22am
  • ISB: Fajr 5:06am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:24am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 4:59am Sunrise 6:22am
  • ISB: Fajr 5:06am Sunrise 6:31am

کراچی میں موسم سرما کی دوسری بارش، سردی میں اضافہ

شائع January 4, 2022 اپ ڈیٹ January 5, 2022
کراچی میں سب سےزیادہ بارش قائد آباد میں ہوئی—فوٹو:اے ایف پی
کراچی میں سب سےزیادہ بارش قائد آباد میں ہوئی—فوٹو:اے ایف پی

کراچی میں موسم سرما کی دوسری بارش کے ساتھ ہی شہر میں سردی میں اضافہ ہوگیا جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کی جانب سے شہر میں موسم سرما کی دوسری بارش کے اعداوشمار جاری کردیےگئے، جس کے مطابق سب سے زیادہ بارش قائد آباد میں 5.5 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔

مزید پڑھیں: کراچی سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں 4 جنوری سے بارشوں کا امکان

پی ایم ڈی کے مطابق پی اے ایف بیس فیصل اور گلشن حدید میں 2 ملی میٹر، جناح ٹرمینل میں 1.8، اولڈ ائرپورٹ میں 1.5، سرجانی ٹاون اور یونیورسٹی روڈ پر 1.2، پی اے ایف بیس مسرور اور ناظم آباد میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

بیان میں کہا گیا کہ نارتھ کراچی میں 0.8، جامعۃ الرشید (گلشن معمار ) اور ڈی ایچ اے فیز ٹو میں 0.6، اورنگی ٹاون میں 0.2 ملی میٹر بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کیماڑی اور سعدی ٹاون میں بارش ریکارڈ نہیں ہوئی۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ٹوئٹر پر اپنی ایک ویڈیو جاری کی، جس میں انہیں کراچی کا دورہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‘شاہراہ فیصل، پی ای سی ایچ ایس اور بہادر آباد کا دورہ کرنے نکلا ہوں، سڑکیں صاف ہیں’۔

دوسری جانب شہریوں نے کراچی میں موسم سرما کی دوسری بارش پر خوشی کا اظہار کیا اور ٹوئٹر پر کراچی رین ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں جنوری کے پہلے ہفتے میں موسم سرما کی دوسری بارش کا امکان

ڈان نیوز کے رپورٹ عبدالغفار کا کہنا تھا کہ ‘پیش گوئی کے مطابق بارش ہورہی ہے، مزید بارش کی پیش گوئی ہے’۔

جیونیوز کے رپورٹر امین انور نے کراچی پریس کلب سے ویڈیو جاری کی جس میں بارش کا منظر دکھایا گیا ہے۔

کرکٹر عارش علی نے شہریوں پر حفاظتی اقدامات کرنے پر زور دیا اور کہا کہ بارش سے محظوظ ہوں اور ان لوگوں کے لیے دعا کریں جو چھت سے محروم ہیں۔

کراچی میں بارش کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے دو روز قبل پیش گوئی کی تھی کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں 4 سے 7 جنوری کے درمیان ’ہلکی و تیز بارش‘ متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ بارش برسانے والا یہ سسٹم پیر کے روز بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہوگا۔

ایڈوائزری میں محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ تیز مغربی لہر پیر کے روز شمالی بلوچستان میں داخل ہوگی جو کہ رفتہ رفتہ وسطی اور بالائی سندھ اور پھر تقریباً پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے گی۔

محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ کراچی، حیدر آباد، سانگھڑ، بدین، ٹھٹہ، میر پور خاص، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، عمر کوٹ اور تھر پارکر میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور کہیں کہیں تیز بارش بھی متوقع ہے۔

اسی طرح ضلع دادو، جامشورو، شہید بے نظیر آباد، جیکب آباد، شکار پور، سکھر، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ میں بھی اس دوران تیز بارشوں کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024