• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

حاملہ خواتین کی غذا بچوں کے دماغی افعال پر کیسے اثرانداز ہوتی ہے؟

شائع January 4, 2022
یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی — شٹر اسٹاک فوٹو
یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی — شٹر اسٹاک فوٹو

حمل کے دوران انڈوں، چکن اور مچھلی وغیرہ کا زیادہ استعمال پیدائش کے بعد بچوں میں توجہ کی صلاحیت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

کارنیل یونیورسٹی کے مطابق اگر حمل کے دوران ماں نے ایک غذائی جز کولیس کا تجویز کردہ مقدار سے دگنا زیادہ مقدار کو جزوبدن بنایا ہو تو 7 سال کی عمر میں بچے ایسے ٹاسک میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں جس کے لیے توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

اس تحقیق میں حمل کے دوران ماؤں میں کولیس کی مقدار کے استعمال پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔

محققین نے بتایا کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ حمل کے دوران خواتین کی غذا میں کولین کی زیادہ مقدار کا استعمال کا فائدہ پوری آبادی کو ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حاملہ خواتین کا کولین سپلیمنٹس کا استعمال بھی بچوں کی توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت کو بہتر کرسکتا ہے۔

کولین انڈوں کی زردی، چربی سے پاک سرخ گوشت، مچھلی، چکن، دالوں، گریوں اور گوبھی کی نسل کی سبزیوں میں عام پائے جانے والا جز ہے مگر حاملہ خواتین اس کی تجویز کردہ مقدار کا استعمال نہیں کرتیں۔

دہائیوں سے کی جانے والی تحقیق سے ثابت ہوا کہ حاملہ خواتین کی غذا میں کولین کی اضافی مقدار بچوں کے لیے طویل المعیاد دماغی فوائد کا باعث بنتی ہے۔

اس تحقیق میں حمل کی تیسری سہ ماہی کے دوران ایک مخصوص غذا خواتین کو استعمال کرائی گئی جس میں کولین کی مخصوص مقدار موجود تھی۔

نصف خواتین کو روزانہ 480 ملی گرام کولین کا استعمال کرایا گیا جو تجویز کردہ 450 ملی گرام مقدار سے کچھ زیادہ تھا جبکہ باقی خواتین کو 930 ملی گرام کولین کا استعمال کرایا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ ان خواتین کے ہاں پیدا ہونے والے بچے جب 7 سال کے ہوئے تو 480 ملی گرام روزانہ کولین استعمال کرنے والی ماؤں کے بچوں میں توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت دوسرے گروپ کے مقابلے میں کم تھی۔

محققین نے بتایا کہ نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ حمل کے دوران کولین سپلیمنٹس کا استعمال بچوں کے دماغی افعال کے لیے بہترین ثابت ہوسکتا ہے۔

اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل آف دی فیڈریشن آف امریکن سوسائٹیز فار ایکسپیرمنٹل بائیولوجی میں شائع ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024