• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am

سابق شوہر کبھی کسی چیز پر راضی ہی نہیں ہوئے، نادیہ خان

شائع January 4, 2022
نادیہ خان اور فیصل راؤ نے جنوری 2021 کے آغاز میں شادی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
نادیہ خان اور فیصل راؤ نے جنوری 2021 کے آغاز میں شادی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ ان کے سابق شوہر ان کی کسی بات پر راضی ہی نہیں ہوتے تھے، کیوں کہ ان کی ترجیحات اور پسند الگ الگ تھیں جب کہ فیصل راؤ اور ان کی پسند ایک جیسی ہے، جس وجہ سے وہ پرسکون زندگی گزار رہے ہیں۔

نادیہ خان حال ہی میں نعمان اعجاز کے شو ’جی سرکار‘ میں شوہر فیصل راؤ کے ہمراہ شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے نہ صرف ماضی کی ذاتی زندگی بلکہ حالیہ زندگی پر بھی کھل کر باتیں کیں۔

نادیہ خان نے خوشگوار ازدواجی زندگی کی کامیابی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اچھی زندگی گزارنے کے لیے ایک جیسی پسند ہونا ضروری ہے، پسند الگ ہو تو ہر بات میں اختلاف رہتا ہے۔

اداکارہ نے اعتراف کیا کہ انہوں نے فیصل راؤ سے ان کے شعبے سے متاثر ہوکر شادی کی، کیوں کہ وہ بچپن سے ہی فائٹر پائلیٹ کو خاصا پسند کیا کرتی تھیں۔

شادی کے ایک سال بعد نعمان اعجاز کے شو میں آنے والے فیصل راؤ بھی اپنی زوجہ نادیہ خان سے بہت خوش دکھائی دیے اور انہوں نے نادیہ خان جیسی خاتون کو ہمسفر بننے کو اپنی خوش قسمتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ’آئیڈیل‘ خاتون ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نادیہ خان کے شوہر کی سابق اہلیہ کا دعویٰ کرنے والی خاتون سامنے آگئیں

نعمان اعجاز کے ایک سوال پر نادیہ خان کے شوہر نے کہا کہ’ ان سے متعلق نادیہ کسی کی نہیں سنتی‘۔

انہوں نے کہا کہ جیسا وہ چاہتے تھے نادیہ بالکل ویسی کی خاتون ہیں اللہ پاک ان پر خاص کرم کیا ہے، وہ ایک اچھی بیوی اور بہترین والدہ ہیں۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے نادیہ خان نے کہا کہ ان کے یوٹیوب چینل کو بحال کرنے میں ان کے شوہر نے بہت تعاون کیا، اور یہ ان کے لیے ایک بونس ہے، میرے شوہر میرے فینز کا مجھ سے زیادہ خیال ہے۔

نادیہ حسین اور فیصل راؤ نے اپنے فینز سے شکوہ کیا کہ ایک ہزار چیزیں اچھی بولنے پر کوئی حوصلہ افزائی نہیں کرتا لیکن ایک غلط بولنے پر سب جمپ کردیتے ہیں۔

فیصل راؤ نے کہا کہ جو لوگ تبصرے کرتے ہیں وہ منفی سوچ کی عکاسی کرتے ہیں، ہمیں بس لوگوں کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: نادیہ خان نے شادی کی تصدیق کردی

نادیہ کے شوہر اپنی اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا وہ تمام تر خوبیوں کے ساتھ ایک اچھی فیصلہ بھی ہیں، اور ان دونوں کے فیصلوں میں بہت یکسانیت ہوتی ہے۔

فیصل راؤ نے کہا کہ ان میں اور نادیہ میں صرف ایک چیز یکساں نہیں ہے وہ یہ ہے کہ فیصل ہر چیز منظم انداز میں رکھتے ہیں جبکہ نادیہ ایسا نہیں کرتی، لیکن اب وہ سمجھ چکے ہیں کہ نادیہ کو کس طرح ہینڈل کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نادیہ خان نے شادی کے لیے کون سی دو شرائط رکھی تھیں؟

نادیہ نے خدا کا شکر ادا کیا کہ فیصل راؤ ان کے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ 20 سال پہلے ان کے والد تھےجو ہر چیز میں انہیں تحفظ فراہم کیا کرتے تھے اب مجھے لگتا ہے فیصل سب سنبھال لیں گے۔

بھارتی طیارہ مار گرانے اور ابھی نندن سے متعلق پاک فضائیہ کی کارکردگی کو دہراتے ہوئے نادیہ خان کے شوہر ریٹائرڈ وینگ کمانڈر فیصل راؤ نے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہوا جس پر ابھی نندن کو اعزازات سے نوازہ جائے۔

نادیہ خان نے بتایا کہ فیصل انہیں اکثر مضبوط خاتون ہونے کا اعزاز دیتے ہیں، اورکہتے ہیں انہیں ان کی خوبی پسند ہے۔

ریٹائرڈ ونگ کمانڈر فیصل راؤ نے اپنی زندگی کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ کسی سے پیار کرتے ہیں تو آپ اس کی ہر چیز پسند کرنے لگ جاتے ہیں، ہر انسان اچھا اور برا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے یہ بات آپ کے ہاتھ میں ہے کہ آپ اسے اچھا کیسے سمجھتے ہیں۔

نادیہ خان کہتی ہیں کہ وہ خوبصورت نظر آنے کے لیے خوش رہتی ہیں، کسی سے نفرت نہیں کرتیں۔

ایک سوال کے جواب میں نادیہ خان نے کہا کہ جب آپ کے جیون ساتھی کی پسند آپ سے یکساں ہو تو اچھا وقت گزرتا ہے۔

اسی معاملے کو آگے بڑھاتے ہوئے انہوں نے سابقہ شوہر کے ساتھ گزرنے والے تلخ لمحات کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ’ان کی پسند مختلف تھی وہ ان سے کبھی کسی چیز پر راضی ہی نہیں ہوئے۔

یاد رہے کہ نادیہ خان کی فیصل راؤ سے تیسری شادی ہے، دونوں نے جنوری 2021 کے آغاز میں شادی کی تھی، اس سے قبل اداکارہ کی پہلی 2 شادیاں طلاق پر ختم ہوئیں اور انہیں 3 بچے ہیں۔

نادیہ خان کی بیٹی کا نام علیزے بڑے بیٹے کا نام اذان اور چھوٹے کا نام کیان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024