• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

شہزادہ اینڈریو پر مقدمہ کرنے والی خاتون کا کسی پر کیس نہ کرنے کا معاہدہ سامنے آگیا

شائع January 4, 2022
ورجینیا رابرٹ گفی نے 5 لاکھ ڈالر کے عوض کسی پر مقدمہ نہ کرنے کا معاہدہ کیا تھا—فوٹو: رائٹرز
ورجینیا رابرٹ گفی نے 5 لاکھ ڈالر کے عوض کسی پر مقدمہ نہ کرنے کا معاہدہ کیا تھا—فوٹو: رائٹرز

ملکہ برطانیہ کے چھوٹے بیٹے شہزادہ اینڈریو پر ’جنسی استحصال‘ کا مقدمہ کرنے والی خاتون ورجینیا رابرٹ گفی کا ماضی میں کیا گیا معاہدہ عدالت کے حکم پر عام کردیا گیا، جس میں انہوں نے پیسوں کے عوض کسی بھی شخص کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق امریکی ریاست نیویارک کی عدالت کے حکم پر ورجینیا رابرٹ گفی کی جانب سے 2009 میں ارب پتی شخص جیفری اپسٹن کے ساتھ کیے گئے معاہدے کو عام کردیا گیا۔

مذکورہ معاہدہ 5 لاکھ امریکی ڈالر کے عوض ورجینیا رابرٹ گفی اور جیفری اپسٹن کے درمیان ہوا تھا، جس میں خاتون نے دستخط کیے تھے۔

خاتون کے مطابق 1990 کے بعد شہزادے نے ان کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کیے تھے—فوٹو: این بی سی/ دی سن
خاتون کے مطابق 1990 کے بعد شہزادے نے ان کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کیے تھے—فوٹو: این بی سی/ دی سن

معاہدے کے مطابق خاتون 5 لاکھ ڈالر رقم کے عوض مستقبل میں پھر کبھی کسی شاہی شخص، سیاستدان، سماجی رہنما اور کسی ایسے باثر شخص پر مقدمہ نہیں کر سکیں گی، جنہوں نے ان کے ساتھ ’سیکس‘ کیا ہو۔

ورجینیا رابرٹ گفی کو 15 برس کی عمر میں جیفری اپسٹن نامی امریکی شخص نے جسم فروشی کے لیے استعمال کیا تھا اور انہیں کم عمری میں ہی دنیا کے متعدد سیاسی، سماجی اور اہم بااثر شخصیات کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کرنے پر مجبور کیا گیا تھا۔

خاتون کو 1999 سے 2004 تک جسم فروشی کے لیے استعمال کیا گیا تھا اور بعد ازاں 2019 میں جیفری اپسٹن کو جسم فروشی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، جنہوں نے اگست 2019 میں جیل میں ہی خودکشی کرلی تھی۔

شہزادہ اینڈریو نے شروع سےہی خاتون کے الزامات کو مسترد کیا تھا—فوٹو: رائٹرز
شہزادہ اینڈریو نے شروع سےہی خاتون کے الزامات کو مسترد کیا تھا—فوٹو: رائٹرز

ان کی خاتون دوست گیلین میکسویل کے خلاف بھی امریکی عدالت میں ٹرائل چل رہا تھا اور حال ہی میں عدالت نے خاتون کو بھی جسم فروشی کے 5 جرائم کا مجرم قرار دیا تھا اور انہیں جلد سزا سنائی جائے گی۔

جیفری اپسٹن اور گیلین میکسویل نامی خاتون نے ورجینیا رابرٹ سمیت دیگر خواتین کو بلوغت سے قبل جسم فروشی کے لیے استعمال کرتے ہوئے انہیں متعدد افراد کے ساتھ سیکس کرنے پر مجبور کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون نے شہزادہ اینڈریو پر جنسی استحصال کا مقدمہ کردیا

جیفری اپسٹن کی خودکشی کے بعد ورجینیا رابرٹ گفی نے شہزادہ اینڈریو پر ابتدائی طور پر 2019 میں کم از کم تین بار سیکس کے الزامات لگائے تھے اور دعویٰ کیا تھا کہ ملکہ برطانیہ کے بیٹے نے ان کے ساتھ بلوغت سے قبل ان کی رضامندی کے بغیر ان کا استحصال کیا تھا۔

بعد ازاں خاتون ورجینیا رابرٹ گفی نے اگست 2021 میں شہزادہ اینڈریو کے خلاف نیویارک کی عدالت میں ’جنسی استحصال‘ کا سول مقدمہ دائر کیا تھا۔

خاتون نے اگست 2021 میں شہزادہ اینڈریو کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا —فوٹو: نیویارک ٹائمز
خاتون نے اگست 2021 میں شہزادہ اینڈریو کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا —فوٹو: نیویارک ٹائمز

خاتون نے مقدمے میں دعویٰ کیا تھا ہے کہ انہیں جیفری اپسٹن نے کم عمری میں جسم فروشی کے لیے استعمال کیا اور انہیں مختلف افراد کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کرنے پر مجبور کیا گیا۔

خاتون نے مقدمے میں دعویٰ کیا تھا کہ انہیں شہزادہ اینڈریو کے ساتھ بھی 1999 سے 2001 تک تین مختلف مواقع پر لندن، نیویارک اور ورجن آئی لینڈ میں ’سیکس‘ کرنے پر مجبور کیا گیا اور اس وقت ان کی عمر 17 برس تھی جب کہ ملکہ برطانیہ کے بیٹے ان کی کم عمری سے متعلق ہر بات جانتے تھے۔

مزید پڑھیں: خاتون نے شہزادہ اینڈریو کو ’جنسی استحصال‘ کے مقدمے کا نوٹس بھیج دیا

خاتون کی جانب سے مقدمہ دائر کرنے کے بعد شہزادہ اینڈریو نے نیویارک کی عدالت کو بتایا تھا کہ ورجینیا رابرٹ گفی نے جیفری اپسٹن کے ساتھ 2009 میں پیسوں کے عوضں کسی بھی شخص کے خلاف کیس نہ کرنے کا معاہدہ کیا تھا، جس وجہ سے خاتون ان پر مقدمہ نہیں کر سکتیں۔

ساتھ ہی شہزادہ اینڈریو نے خاتون کے تمام الزامات کو مسترد کیا تھا لیکن بعد ازاں مسئلہ سنگین ہوجانے پر انہوں نے شاہی ذمہ داریوں سے بھی دستبرداری اختیار کرلی تھی۔

اب خاتون کا معاہدہ سامنے آنے کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ شہزادہ ایںڈریو کے خلاف قانونی کارروائی معطل کی جا سکتی ہے یا پھر اب الزام لگانے والی خاتون شہزادے کے ہمراہ معاہدہ کرنے پر مجبور ہوجائیں گی۔

خاتون کی جانب سے مقدمہ دائر کرنے پر شہزادے نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ خاتون کا 2009 کا معاہدہ سامنے لایا جائے—اسکرین شاٹ، پیپلز میگزین ٹی وی
خاتون کی جانب سے مقدمہ دائر کرنے پر شہزادے نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ خاتون کا 2009 کا معاہدہ سامنے لایا جائے—اسکرین شاٹ، پیپلز میگزین ٹی وی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024