• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ڈیرہ اسمٰعیل خان: اے این پی امیدوار کے قتل کے الزام میں بیوی سمیت 3 افراد گرفتار

شائع January 4, 2022
عمر خطاب شیرانی کو بلدیاتی انتخابات سے ایک روز قبل قتل کیا گیا تھا—فائل فوٹو: بشکریہ سراج درانی
عمر خطاب شیرانی کو بلدیاتی انتخابات سے ایک روز قبل قتل کیا گیا تھا—فائل فوٹو: بشکریہ سراج درانی

پولیس نے ڈیرہ اسمٰعیل خان شہر کے میئر کے عہدے کے لیے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے امیدوار عمر خطاب شیرانی کے قتل کے الزام میں ان کی بیوی سمیت 3 افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق عمر خطاب شیرانی کو 19 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی حکومت کے انتخابات سے ایک روز قبل فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا۔

گرفتار کی گئی خاتون مقتول شخص کی تیسری بیوی بتائی گئی ہیں۔

اس ضمن میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی پولیس افسر (ڈی پی او) نجم الحسنین لیاقت نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران مقتول کی تیسری اہلیہ نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے عبدالحکیم اور شفیق افغانی نامی افراد کو اپنے شوہر کے قتل کا ذمہ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کے پی میں بلدیاتی انتخابات، ڈیرہ اسمٰعیل خان میں اے این پی امیدوار کا قتل

ڈی پی او کے مطابق خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کے عبدالحکیم سےتعلقات تھے اور وہ اس سے شادی کرنا چاہتی تھی۔

نجم الحسنین لیاقت نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے دیگر دو افراد نے بھی اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ پولیس نے بتایا تھا کہ عمر خطاب شیرانی پر ماڈل ٹاؤن تھانے کی حدود میں ان کی رہائش گاہ کے باہر نامعلوم حملہ آوروں نےفائرنگ کی اور وہ موقع پر دم توڑ گئے۔

عمر خطاب شیرانی کے قتل کےواقعے کے فوری بعد ان کے رشتہ دار اور اے این پی کے کارکنان کی بڑی تعداد ان کے گھر کے باہر جمع ہوگئے تھی اور قتل کےخلاف احتجاج کیا تھا۔

مزید پڑھیں:اے این پی رہنما کا قتل: پی کے 78 میں انتخابات ملتوی

بعد ازاں مشتعل افراد نے میت کےساتھ ساؤتھ سرکلر روڈ پر احتجاج کیا تھا جس کی وجہ سے کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام ہوگیا تھا تاہم مقامی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ الیکشن کمیشن (ای سی پی) نے اے این پی کے میئر کے امیدوار کےقتل کےواقعے کےبعد ڈیرہ اسمٰعیل خان میئر کے لیے شیڈول انتخاب ملتوی کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024