• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

حدیقہ کیانی کے آنے والے ایلبم ’وصل‘ کا پہلا گانا ’ہمسفر‘ ریلیز

شائع January 4, 2022
گانے کوتین جنوری کو جاری کیا گیا—فوٹو: انسٹاگرام
گانے کوتین جنوری کو جاری کیا گیا—فوٹو: انسٹاگرام

پاپ گلوکارہ حدیقہ کیانی نے طویل عرصے بعد جلد ریلیز ہونے والے اپنے ایلبم ’وصل‘ کا پہلا گانا ’ہمسفر‘ ریلیز کردیا۔

گلوکارہ نے چند دن قبل ہی بتایا تھا کہ وہ چند سال بعد رواں برس میوزک ایلبم ریلیز کرنے جا رہی ہیں، جس میں شامل گانوں کی شاعری، ان کی والدہ اور ان سمیت دیگر معروف شعرا نے لکھی ہے۔

اب حدیقہ کیانی نے سال 2022 کے آغاز میں ہی ایلبم کا پہلا گانا ’ہمسفر‘ ریلیز کردیا، جس کی شاعری ان کی والدہ ’خاور کیانی‘ نے لکھی ہے۔

’خواب ہمسفر ہوتے ہیں‘ کی کمپوزیشن بھی خود حدیقہ کیانی نے دی ہے جب کہ اسے پروڈیوس بھی انہوں نے خود کیا ہے۔

گانے میں جہاں حدیقہ کیانی گلوکاری کرتی دکھائی دیتی ہیں، وہیں وہ ماڈلنگ کے طور پر بھی نظر آتی ہیں۔

’ہمسفر‘ کو حدیقہ کیانی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر تین جنوری کی شام کو ریلیز کیا گیا اور لوگوں نے طویل عرصے بعد گلوکارہ کا گانا سامنے آنے پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: حدیقہ کیانی کا طویل عرصے بعد میوزک ایلبم ریلیز کرنے کا اعلان

مداحوں نے ان کے گانے کو سنتے ہی نہ صرف ان کی آواز بلکہ گانے کی شاعری اور موسیقی کی بھی تعریفیں کیں۔

مذکورہ گانا گلوکارہ کے آنے والے ایلبم ’وصل‘ میں شامل ہے، مذکورہ ایلبم کے حوالے سے انہوں نے گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ’وصل‘ کی شاعری کمرشل نہیں بلکہ وہ مذکورہ ایلبم کو اپنی ذات کے لیے ریلیز کرنے جا رہی ہیں۔

حدیقہ کیانی کا آخری میوزک ایلبم ’وجد‘ 2017 میں ریلیز ہوا تھا، جس میں صرف 5 گانے شامل تھے اور اب وہ 5 سال بعد آئندہ برس ایلبم ریلیز کریں گی، جس کا پہلا گانا بھی ریلیز کردیا گیا۔

سال 2017 سے اب تک اگرچہ حدیقہ کیانی کو سنگل گانے گاتے دیکھا گیا اور انہوں نے بیرون ممالک کے علاوہ پاکستان میں ایوارڈز شو سمیت دیگر تقریبات میں بھی پرفارمنس کی مگر انہوں نے ایلبم ریلیز نہیں کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024