• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ایف آئی اے نے کراچی میں حوالہ ہنڈی کا نیٹ ورک پکڑ لیا

شائع January 3, 2022
—تصویر: اے پی پی / فائل
—تصویر: اے پی پی / فائل

کراچی: ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے کراچی کی آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع ایک تجارتی کمپنی کے دفتر پر چھاپہ مار کر حوالہ ہنڈی کا نیٹ ورک پکڑ لیا ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق یہ نیٹ ورک غیر ملکی ادائیگیوں میں سہولت فراہم کرکے درآمد اور برآمد کی آڑ میں کراچی، لاہور اور کوئٹہ میں حوالہ ہنڈی کا غیر قانونی کاروبار چلا رہا تھا۔

تحقیقات کے دوران کمپنی کے مالک کے 4 مختلف بینک اکاؤنٹس سے دور دراز علاقوں کے غیر متعلقہ افراد کے ساتھ 4 ارب 96 کروڑ روپے کی لین دین سامنے آئی۔

مزید پڑھیے: رواں سال مالی جرائم کے ملزمان سے ایک ارب روپے سے زائد رقم برآمد

ایف آئی اے نے چھاپے کے دوران دفتر سے 13 لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے، 2 ہزار امریکی ڈالر اور ایک ہزار 520 چینی یوان برآمد کیے جبکہ ٹیلی گرافک ٹرانسفر کی ادا شدہ رسیدیں، چینی برآمدی کمپنیوں کی مہریں، جعلی کمپنیوں کے لیٹر ہیڈ اور اکاؤنٹس کی تفصیلات، موبائل فون، لیپ ٹاپ اور لاکھوں روپے کی ڈیپازٹ سلپ بھی برآمد ہوئیں۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق حوالہ ہنڈی کی ادائیگی کے لیے استعمال ہونے والے 47 بینک آکاؤنٹ بھی سامنے آئے۔

کمپنی مالک اور اس کا کزن جو دراصل یہ نیٹ ورک چلاتا ہے تھا، مفرور ہیں جبکہ کوئٹہ میں حوالہ ہنڈی کے اس نیٹ ورک کی نگرانی کرنے والا ملزم بھی اب تک مفرور ہے۔

ایف آئی اے نے 7 گرفتار ملزمان اور 3 مفرور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کا 6 جنوری تک جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024