• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کیپ ٹاؤن میں نیشنل اسمبلی کی عمارت میں آگ لگ گئی، ایک شخص گرفتار

شائع January 3, 2022
پرانے حصے میں دھواں پھیلنے کے بعد یہ کمپلیکس کے نئے حصے تک بھی پھیل گئی— فوٹو: اے ایف پی
پرانے حصے میں دھواں پھیلنے کے بعد یہ کمپلیکس کے نئے حصے تک بھی پھیل گئی— فوٹو: اے ایف پی

جنوبی افریقہ کے دارالحکومت کیپ ٹاؤن میں نیشنل اسمبلی کی عمارت آگ لگنے سے جل کر تباہ ہو گئی اور آگ لگانے کے شبے میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق آگ لگنے کے واقعے میں کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی لیکن جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رمافوسا نے بتایا کہ ایک شخص کو اس سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: جنوبی افریقہ: ٹریفک حادثے میں اسکول کے 19 بچے ہلاک

انہوں نے بتایا کہ کسی شخص کو اس وقت گرفتار کیا گیا ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے۔

اتوار کو پارلیمنٹ کمپلیکس کے سب سے پرانے حصے میں لگنے والی اس آگ کی تحقیقات شروع کی جا چکی ہے، لکڑیوں کے کمرے پر مشتمل اس پینل کو 1884 میں بنایا گیا تھا۔

جب صبح ہوئی تو عمارت میں آگ لگنے کی وجہ سے وہاں سے دھواں نکل رہا تھا۔

کیپ ٹاؤن کی میئرل کمیٹی برائے حفاظت اور سیکیورٹی کے رکن جین پیئرے اسمتھ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی کی پرانی عمارت کی چھت مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے۔

جس عمارت میں آگ لگی وہاں نایاب کتب اور سابق افریقی قومی ترانے ’دی وائس آف ساؤتھ افریقہ‘ کی اصل نقل موجود تھی جو اب مکمل طور پر جل چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ترکی کے جنگلات میں آتشزدگی سے ہلاکتیں 8 تک پہنچ گئیں، یورپی یونین نے امداد بھیج دی

کیپ ٹاؤن کے عہدیدار نے بتایا کہ پوری عمارت کو دھویں اور پانی سے بہت نقصان پہنچا ہے، پرانے حصے میں دھواں پھیلنے کے بعد یہ کمپلیکس کے نئے حصے تک بھی پھیل گئی جو اس وقت استعمال کیا جارہا ہے۔

دب کے ابتدائی حصے میں پارلیمانی ترجمان موتھاپو نے آن لائن پریس کانفرنس میں بتایا کہ فائر فائٹرز آگ کو نئے حصے میں پھیلنے سے روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔

جائے حادثہ پر سب سے پہلے پہنچنے والے فائر فائٹرز کئی گھنٹے تک آگ بجھانے کی کوشش کرتے رہے جس کے بعد انہوں نے مدد کے لیے اضافی نفری طلب کی اور پھر مزید 70 افراد کو تعینات کردیا گیا جنہوں نے کرین کی مدد سے پانی کا اسپرے کیا۔

کیپ ٹاؤن کے سابق میئر اور موجودہ وزیر پیٹریشیا ڈی للی نے خبردار کیا کہ آگ بجھانے میں مزید کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: یونان: ایتھنز کے جنگلات میں لگی آگ سے 74 افراد ہلاک

ایمرجنسی سروس نے کہا ہے کہ انہیں خدشہ ہے کہ آگ پرانے کمروں میں بھی پھیل سکتی ہے جنہیں لکڑیوں، کارپٹ اور خوبصورت پردوں سے سجایا گیا تھا۔

صبح جیسے ہی آگ لگنے کا پتہ چلا تو پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تھا کیونکہ پوری عمارت کو آگ کے دھویں نے اپنی پلیٹ میں لے رکھا تھا۔

جائے حادثہ پر قومی اسمبلی کی عمارت کے ساتھ ساتھ ایوان بالا نیشنل کونسل آف پراونسز موجود ہے جبکہ حکومتی دفاتر پریٹوریا میں ہیں۔

کیپ ٹاؤن میں پارلیمنٹ کے ایوان تین حصوں پر مشتمل ہیں جن میں 1920 اور 1980 کی دہائیوں میں نئے اضافے کیے گئے تھے۔

رواں سال مارچ میں بھی پارلیمنٹ کے پرانے حصوں میں آگ بھڑک اٹھی تھی لیکن اس پر جلد قابو پالیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024