• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am

بروک لیسنر ایک بار پھر ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن بننے میں کامیاب

شائع January 2, 2022
بروک لیسنر — فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای
بروک لیسنر — فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای

بروک لیسنر نے ایک بار پھر ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ جیت لی ہے مگر اس بار یہ کامیابی حیران کن ہے۔

درحقیقت بروک لیسنر کو ڈبلیو ڈبلیو ای کے ڈے 1 نامی ایونٹ میں یونیورسل چیمپئن رومن رینز سے چیمپئن شپ کے لیے مقابلہ کرنا تھا۔

مگر آخری موقع پر رومن رینز میں کووڈ 19 کی تشخیص کے بعد اس میچ کو منسوخ کرنا پڑا۔

اس کے بعد کمپنی نے بروک لیسنر کو ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ میچ میں بروک لیسنر کو شامل کردیا جس میں چیمپئن بگ ای کو سیٹھ رولنز، کیون اوئنز اور بوبی لیشلے جیسے حریفوں کے سامنے اعزاز کا دفاع کرنا تھا۔

۔

بروک لیسنر کی شمولیت کے بعد یہ 5 ریسلرز کا مقابلہ بن گیا اور یہ اس لیے حیران کن ہے کہ یکم جنوری کی صبح تک بروک لیسنر اس میچ کا حصہ نہیں تھے۔

بروک لیسنر نے دفاعی چیمپئن بگ ای کو اپنے مخصوص داؤ ایف 5 کے ذریعے چت کرکے کامیابی حاصل کی۔

اب آگے بروک لیسنر کس سے مقابلہ کرتے ہیں ابھی کہنا مشکل ہے مگر رومن رینز کی واپسی کے وقت کے بارے میں بھی کچھ کہنا ابھی ممکن نہیں۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ خون کے کینسر کو شکست تو دے چکے ہیں مگر کورونا وائرس ایسے افراد کے لیے بڑا خطرہ سمجھا جاتا ہے اور ان کی واپسی تک ممکنہ طور پر ڈبلیو ڈبلیو ای میں ایک ہی چیمپئن بروک لیسنر کی شکل میں ہوگا۔

اب ڈبلیو ڈبلیو ای کا اگلا ایونٹ رائل رمبل ہوگا جس میں بروک لیسنر ممکنہ طور بوبی لیشلے کا مقابلہ کریں گے جس کا انتظار مداح کافی عرصے سے کررہے ہیں۔

۔

اس سے قبل ایونٹ میں را ویمن چیمپئن بیکی لنچ نے لیو مورگن کو شکست دے کر اپنے اعزاز کا دفاع کیا تھا۔

اسی طرح ریسلر ایج نے دی میز کو شکست دی، جبکہ اسمیک ڈاؤن ٹیگ ٹیم چیمپئن دی اوسوز نے دی نیو ڈے کو شکست دے کر اپنے اعزاز کا دفاع کیا۔

را ٹیگ ٹیم چیمپئن ٹیم نے بھی اپنے حریفوں کو شکست دیکر اعزاز کا کامیاب دفاع کیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024