• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کراچی: سال نو کی خوشی میں فائرنگ سے 11 سالہ لڑکا جاں بحق، 18 افراد زخمی

شائع January 1, 2022
ایدھی فاؤنڈیشن کےایک بیان میں زخمیوں کی تعداد 15 بتائی گئی ہے — فائل فوٹو/ اے ایف پی
ایدھی فاؤنڈیشن کےایک بیان میں زخمیوں کی تعداد 15 بتائی گئی ہے — فائل فوٹو/ اے ایف پی

کراچی کےمختلف تھانوں سے جاری کرددہ اعدادوشمار کے مطابق، نئے سال کے موقع پر جمعہ کے روز کراچی بھر میں ہوائی فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور کم از کم 18 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ 11 سالہ لڑکا، علی رضا، جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ وہ نارتھ کراچی کے سیکٹر 5-B/3 میں ہوائی فائرنگ کے دوران لگنےوالی گولی لگنے سے زخمی ہواتھا جبکہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیاگیا اور ملوث افراد کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

ایدھی فاؤنڈیشن کےایک بیان میں زخمیوں کی تعداد 15 بتائی گئی ہے، زخمیوں کو علاج کے لیے ڈاکٹر روتھ فاؤ ، سول اسپتال، جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر اور عباسی شہید اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

26 دسمبر کو جاری ایک بیان میں پولیس نے کہا تھا کہ کراچی میں نئے سال کی شام سے قبل ہوائی فائرنگ کے خلاف اقدامات سمیت سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

کراچی پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سٹی پولیس چیف نے ہوائی فائرنگ کے واقعات کی نگرانی کے لیے ٹیم تشکیل دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: یومِ آزادی پر ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 13 افراد زخمی

بیان میں پولیس نے شہریوں سے چوکس رہنے کی اپیل اور نئے سال کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے والے لوگوں کی ویڈیوز ریکارڈ کرنے اور شیئر کرنے کو بھی کہا۔

بیان میں کہا گیاگھا کہ شہری کی شکایت پر فوری قانونی کارروائی کی جائے گی اور ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف اقدام قتل اور دیگر جرائم کے الزامات عائد کیے جائیں گے۔

ایک روز قبل پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے بھی حکومت سے نئے سال کے موقع پر ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے خاص طورپر چاند رات، نئے سال کی شام، یوم آزادی، شادی کی تقریبات کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں کی طرف سے فتح کی تقریبات کے موقع پر ہوائی فائرنگ کے بڑھتے ہوئے رجحان پر افسوس کا اظہار کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024