• KHI: Maghrib 6:02pm Isha 7:22pm
  • LHR: Maghrib 5:19pm Isha 6:44pm
  • ISB: Maghrib 5:19pm Isha 6:47pm
  • KHI: Maghrib 6:02pm Isha 7:22pm
  • LHR: Maghrib 5:19pm Isha 6:44pm
  • ISB: Maghrib 5:19pm Isha 6:47pm

ہوٹل میں ہی خاتون نے بیٹے سے شادی کی پیش کش کردی تھی، زینب شبیر

شائع January 1, 2022
شوبز میں آئے ہوئے تین سال ہو چکے، اداکارہ—فوٹو: انسٹاگرام
شوبز میں آئے ہوئے تین سال ہو چکے، اداکارہ—فوٹو: انسٹاگرام

نوجوان اداکارہ زینب شبیر نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں نہ صرف سوشل میڈیا پر شادی کی پیش کش کی جاتی ہے بلکہ ایک مرتبہ تو ہوٹل پر کھانا کھانے کے دوران ہی ایک خاتون نے آکر انہیں بیٹے کے ساتھ شادی کی پیش کش کردی۔

’مہر پوش، یار نہ بچھڑے، ماں کے صدقے، سانوری، ایمان اور ملال یار‘ جیسے ڈراموں میں جوہر دکھانے والی اداکارہ نے کچھ دن قبل ’دی مزیدار شو‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے زندگی کے دلچسپ واقعات پر کھل کر بات کی۔

نوجوان اداکارہ نے بتایا کہ انہیں شوبز میں آئے ہوئے ابھی تین سال ہی ہوئے ہیں مگر تاحال انہوں نے کوئی ایسا کردار ادا نہیں کیا جو حقیقی اداکاری پر مبنی ہو۔

زینب شبیر نے خواہش ظاہر کی کہ کاش انہیں ماضی کے ڈراموں جیسے کردار ملیں، جن میں وہ کسی گاؤں کی لڑکی یا پاگل خاتون کا کردار ادا کریں۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ چار بہنیں ہیں اور وہ تیسرے نمبر پر ہیں، ان کی بڑی بہن کی شادی ہو چکی ہے جب کہ دوسری بڑی بہن کو بھی اداکاری کی پیش کش ہو چکی ہے مگر ان کا شوبز انڈسٹری میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

لڑکے سوشل میڈیا پر شادی کے پیغامات بھیجتے رہتے ہیں، زینب شبیر—فوٹو: انسٹاگرام
لڑکے سوشل میڈیا پر شادی کے پیغامات بھیجتے رہتے ہیں، زینب شبیر—فوٹو: انسٹاگرام

زینب شبیر کے مطابق وہ شوبز انڈسٹری میں آنے والی خاندان کی پہلی لڑکی ہیں، ان کے اداکاری کی فیلڈ میں آنے میں ان کی والدہ کا بہت بڑا کردار ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے شوبز میں کام کرنا شروع کیا تو انہیں سب سہیلیوں اور دوستوں نے منع کیا اور کہا کہ شوبز اچھی فیلڈ نہیں ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں: پہلی مرتبہ خود کو اسکرین پر دیکھا تو پاگل ہوگئی، زینب شبیر

اداکارہ نے اس بات پر شکرانے ادا کیے کہ انہیں آغاز میں ہی اچھے لوگ ملے، جنہوں نے انہیں کافی سکھایا۔

ایک سوال کے جواب میں زینب شبیر نے کہا کہ اگر انہیں کسی بھی ڈرامے یا فلم میں کام کرنے کے لیے فی دن دو لاکھ کی آفر ہو تو وہ اسکرپٹ اور اپنا کردار دیکھے بغیر ہی کام کرنے کے لیے رضامند ہوجائیں گی۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہیں کبھی کسی سے محبت نہیں ہوئی اور نہ ہی ان کا فوری طور پر شادی کا ارادہ ہے، البتہ پانچ سال بعد وہ شادی سے متعلق سوچیں گی۔

زینب شبیر نے بتایا کہ انہیں آئے دن لڑکے سوشل میڈیا پر شادی کے پیغامات بھیجتے ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ اپنے گھر کا ایڈریس بتائیں، ان کے رشتے کے لیے وہ والدین بھیجیں گے۔

اسی موضوع پر بات کرتے ہوئے زینب شبیر نے بتایا کہ ایک بار وہ اپنی بہن اور ایک دوست کے ہمراہ ایک ریسٹورنٹ میں کھانا کھا رہی تھیں کہ ایک خاتون نے آکر انہیں شادی کی پیش کش کردی۔

اداکارہ کے مطابق خاتون کے ہمراہ بیٹا بھی ساتھ تھا اور بڑی عمر کی خاتون نے کہا کہ وہ ان کی والدہ سے بیٹے کے رشتے سے متعلق بات کرنا چاہتی ہیں۔

زینب شبیر نے بتایا کہ انجان خاتون کی جانب سے شادی کے لیے رشتہ مانگنے پر ان کے دوست عورت پر غصہ ہوگئے اور انہیں سخت لہجے میں وہاں سے چلے جانے کا کہا۔

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025