• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اریبہ حبیب نے سال کے آخری دن پر نکاح کرکے اسے یادگار بنادیا

شائع January 1, 2022
اداکارہ کی رخصتی 2022 میں ہوگی—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کی رخصتی 2022 میں ہوگی—فوٹو: انسٹاگرام

ماڈل و اداکارہ اریبہ حبیب نے سال 2021 کے آخری دن پر نکاح کرکے جہاں نئی زندگی کا آغاز کیا، وہیں سال کے آخری دن کو بھی یادگار بنادیا۔

اریبہ حبیب نے 31 دسمبر 2021 کو انسٹاگرام پر شریک حیات سعدین کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے نکاح کی تصدیق کی۔

یہ بھی پڑھیں: اریبہ حبیب کی نئی زندگی کی شروعات

اداکارہ نے نکاح کے موقع پر روایتی سرخ عروسی لباس پہنا جب کہ ان کے شریک حیات نے سیاہ رنگ کے لباس کا انتخاب کیا۔

اداکارہ نے سال کے آخری دن پر نکاح کی متعدد تصاویر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ انہوں نے نکاح کرلیا۔

مزید پڑھیں: اریبہ حبیب نے ’بات پکی‘ ہوجانے کی تصدیق کردی

اس سے قبل انہوں نے مایوں کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی تھیں، جن میں انہیں سہیلیوں اور شوبز ساتھیوں کےہمراہ رقص کرتے بھی دیکھا گیا۔

اریبہ حبیب کی شادی کی تقریبات کا آغاز 27 دسمبر سے کراچی میں ہوا تھا اور 30 دسمبر کو ان کے مایوں کی تقریب منعقد ہوئی تھی۔

اریبہ حبیب کے مایوں میں اداکارہ ثنا فخر اور ژالے سرحدی سمیت دیگر اداکاراؤں نے شرکت کی جب تقریب میں اداکارہ کے قریبی ساتھی اداکاروں کو بھی دیکھا گیا۔

اداکارہ کے مایوں کی تقریب میں زیادہ تر بھارتی گانوں پر پرفارمنس کی گئی، تاہم پاکستانی شادی کے گیتوں پر بھی رقص کیا گیا۔

اریبہ حبیب نے رواں برس اگست میں اپنی ’بات پکی‘ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ جلد نئی زندگی کا آغاز کریں گی۔

رواں ماہ اگست کے شروع میں ہی اداکارہ نے انسٹاگرام پر شادی کارڈ کو شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کی شادی مہینے کے آخر جنوری کے آغاز تک ہوجائے گی۔

خیال کیا جا رہا تھا کہ اداکارہ سال نو کے موقع پر دوئم جنوری تک پیا گھر سدھار جائیں گی۔

نکاح کے بعد اب اداکارہ کی رخصتی دو جنوری تک ہونے کا امکان ہے، جس کے بعد ان کے ولیمے کی تقریب ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024