• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

وزیراعظم نے اسلام آباد میں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کی منظوری دے دی

شائع December 31, 2021
وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین پی سی بی نے ملاقات کی—فائل/فوٹو: فیس بک
وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین پی سی بی نے ملاقات کی—فائل/فوٹو: فیس بک

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیزراجا سے ملاقات کے دوران اسلام آبادمیں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کی اصولی منظوری دے دی۔

وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: رمیز راجا پی سی بی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

بیان میں کہا گیا کہ ملاقات میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2022 کے سیزن اور کرکٹ کے مجموعی ڈھانچے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم کے دفتر نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کی اصولی منظوری دی اور چئیرمین پی سی بی کو ہدایت کی کہ اسٹیڈیم کی تعمیر جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے وزیر اعظم کو اسٹیڈیم کی تعمیر 2025 تک مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

خیال رہے کہ پاکستان کے سابق کپتان رمیز راجا رواں برس ستمبر میں بلامقابلہ پی سی بی کے چیئرمین منتخب ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی بھارت کے خلاف تاریخی فتح، ٹیم! ‘قوم کو آپ پر فخر ہے’

چیئرمین منتخب ہونے کے بعد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ 'ہم پاکستان کرکٹ کو میدان کے اندر اور باہر دونوں مقامات پر مضبوط کریں گے اور پروان چڑھائیں گے'۔

رمیز راجا کو پی سی بی کا چیئرمین پی سی بی کے پیٹرن اِن چیف وزیر اعظم عمران خان نے نامزد کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024