• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اسلام آباد میں ایک ہی خاندان کے 15 افراد میں اومیکرون کی تصدیق

شائع December 31, 2021
عوامی کو ایس او پیز پر عمل اور ویکسینیشن کرانے کی تلقین کی گئی ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی
عوامی کو ایس او پیز پر عمل اور ویکسینیشن کرانے کی تلقین کی گئی ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی

اسلام آباد میں ایک ہی خاندان کے 15 افراد سمیت گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 34 افراد میں اومیکرون کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ضعیم ضیا نے کہا کہ اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اومیکرون کے مزید 34 کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں اومیکرون کے کیسوں کی تعداد 66 ہو گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں اومیکرون کا پہلا کیس 25 دسمبر کو سامنے آیا تھا اور آج سے قبل شہر میں کیسوں کی تعداد 32 تھی۔

مزید پڑھیں: ملک میں ڈیڑھ ماہ بعد کورونا کیسز 500 سے متجاوز

ڈاکٹر ضعیم نے مزید کہا کہ عالمی وبا کے تناظر میں اسلام آباد میں اومیکرون مزید پھیلے گا لہٰذا شہری افراتفری نہ پھیلائیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

انہوں نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ ماسک پہنیں اور ویکیسن لگوائیں۔

ادھر وزارت صحت اومیکرون کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ایڈوائزری بھی جاری کی ہے جس میں شہریوں کو نئے سال کی تقریبات کے موقع پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ اسلام آباد میں ایک تقریب کے موقع پر ایک ہی خاندان کے 15 سے زائد افراد وائرس کا شکار ہوئے اور شہر میں اومیکرون کے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔

وزارت صحت نے کہا کہ نئے سال کی تقریبات کے موقع پر زیادہ سفر، ماسک نہ لگانے، سماجی فاصلہ اختیار نہ کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کی صورت میں لوگوں کے وائرس کا شکار ہونے خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں اومیکرون کا پہلا مصدقہ کیس رپورٹ

اس حوالے سے عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تقریبات خصوصاً رش والے مقامات جیسے شاپنگ مال وغیرہ پر جانے سے پرہیز کریں اور عوام الناس میں وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ضروری ہے کہ صرف ویکسین لگوانے والے افراد ہی باہر جائیں۔

وزارت صحت نے لوگوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اور اپنے پیاروں کی جانوں کے تحفظ کے لیے جلد از جل قریبی ویکسینیشن مراکز پر جا کر ویکسین لگوائیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر زعیم ضیا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی شخص میں وائرس کی علامات ظاہر ہوتی ہیں تو وہ فوراً قرنطینہ کر لے اور کووڈ۔19 کی رپورٹ منفی آنے تک قرنطینہ میں رہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 515 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

گزشتہ روز ملک میں 482 کیسز سامنے آئے اور اس سے قبل 10 نومبر کو 637 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: امریکا : اومیکرون کے باعث بڑی تعداد میں بچے ہسپتالوں میں داخل

گزشتہ روز ہی کراچی میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد میں اومیکرون کی تصدیق ہوئی تھی۔

متاثرہ افراد چند روز قبل لاہور سے کراچی پہنچے تھے اور متاثرین میں 8 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں جبکہ ان کی عمریں 26 سے 77 سال کے درمیان ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024