• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اعظم جمیل، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاحتی روابط مقرر

شائع December 31, 2021
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ اعظم جمیل کی تعیناتی اعزازی بنیاد پر ہوگی — فائل فوٹو: اعظم جمیل ٹوئٹر
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ اعظم جمیل کی تعیناتی اعزازی بنیاد پر ہوگی — فائل فوٹو: اعظم جمیل ٹوئٹر

وزیر اعظم عمران خان نے اعظم جمیل کو اپنا معاون خصوصی برائے سیاحتی روابط مقرر کردیا۔

کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق اعظم جمیل کا بطور معاون خصوصی تقرر رولز آف بزنس 1973 کے رول 4 (6) کے تحت کیا گیا ہے اور ان کی تعیناتی اعزازی بنیاد پر ہوگی۔

اعظم جمیل نے ٹوئٹر پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔

اعظم جمیل کی بطور معاون خصوصی برائے سیاحتی روابط تعیناتی کے بعد وزیر اعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد بڑھ کر 18 ہوگئی ہے جن میں 13 غیر منتخب شخصیات بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: اپنی روایات اور دین کے مطابق سیاحت کو فروغ دیں گے، وزیراعظم

اس اضافے کے بعد وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد 54 ہوگئی ہے جن میں معاونین خصوصی کے علاوہ 28 وفاقی وزرا، 4 وزرائے مملکت اور 4 مشیر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے سیاحت پر زور دیتے ہوئے 29 جون 2021 کو سیاحت سے متعلق قوانین بنانے کا اعلان بھی کیا تھا۔

وزیر اعظم نے اعلان کیا تھا کہ حکومت نئے ریزورٹس بنانے جارہی ہے اور سیاحت کے لیے قوانین بھی بنا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 'ٹورازم انٹگریٹڈ زون قائم کر رہے ہیں جس میں ماحولیات بھی دیکھیں گے اور قوانین بنائیں گے'۔

انہوں نے بتایا تھا کہ حکومت نے اس مرتبہ ترقیاتی فنڈ میں سب سے زیادہ اس کام کے لیے ہی پیسے لگانے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024