• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ارب پتی خاتون سماجی رہنما لڑکیوں کی جسم فروشی کی مجرم قرار

شائع December 31, 2021
خاتون کو کم از کم 65 سال قید کی سزا سنائے جانے کا امکان ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی
خاتون کو کم از کم 65 سال قید کی سزا سنائے جانے کا امکان ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی

امریکی عدالت نے طویل عرصے طویل ٹرائل کے بعد ارب پتی سماجی رہنما خاتون 60 سالہ گلین میکسویل کو کم عمر لڑکیوں کو جسم فروشی کے لیے ایک سے دوسری جگہ اسمگل کرنے کا مجرم قرار دیدیا۔

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) کے مطابق گلین میکسویل کو نیویارک کے علاقے منہٹن کی عدالت کی 12 رکنی جیوری نے 5 دن تک فیصلے پر غور کرنے کے بعد مجرم قرار دیا۔

گلین میکسویل گزشتہ دو سال سے جیل میں قید تھیں اور ان کے خلاف ٹرائل طویل سے جاری تھا جب کہ چند ماہ قبل انہیں مجرم قرار دینے اور انہیں سزا سنانے کے لیے 12 رکنی جیوری قائم کی گئی تھی۔

جیفری اسٹپن نے 10 اگست 2019 کو جیل میں خودکشی کرلی—فوٹو: رائٹرز
جیفری اسٹپن نے 10 اگست 2019 کو جیل میں خودکشی کرلی—فوٹو: رائٹرز

جیوری نے دوران سماعت کم از کم چار خواتین کے بیانات بھی قلم بند کیے، جنہوں نے کم عمری میں گلین میکسویل پر جسم فروشی کے لیے اسمگل کرنے کے الزامات عائد کیے۔

اسی حوالے سے خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے بتایا کہ مجموعی طور پر گلین میکسویل کو 6 میں سے پانچ الزامات میں مجرم قرار دیا گیا اور انہیں سزا دینے کا فیصلہ بعد میں سنایا جائے گا۔

عدالت نے انہیں 30 دسمبر کو کم عمر لڑکیوں کو جسم فروشی کے لیے ایک سے دوسری جگہ منتقل کرنے سمیت انہیں مجرمانہ جنسی فعل کرنے جیسے جرائم کا مجرم قرار دیا۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ انہیں کتنی سزا سنائی جا سکے گی، تاہم امکان ہے کہ انہیں کم از کم 65 برس قید کی سزا سنائی جائے گی اور وہ باقی زندگی جیل میں ہی گزاریں گی۔

گلین میکسویل شہزادہ اینڈریو اور ورجینیا رابرٹ گفی کے ہمراہ —فوٹو: این بی سی نیوز
گلین میکسویل شہزادہ اینڈریو اور ورجینیا رابرٹ گفی کے ہمراہ —فوٹو: این بی سی نیوز

گلین میکسویل کو سزا سنائے جانے پر جہاں حکومتی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے وکلا اور رہنماؤں نے اطمینان کا اظہار کیا، وہیں خاتون کے وکلا نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کی امید بھی ظاہر کی۔

گلین میکسویل کو 1994 سے 2004 تک اپنے ارب پتی بوائے فرینڈ جیفری اپسٹن کے لیے نو عمر لڑکیوں کو جسم فروشی کے لیے اسمگل کرنے کے جرائم ثابت ہوئے۔

گلین میکسویل کے بوائے فرینڈ نے 10 اگست 2019 کو نیویارک کے جیل میں خودکشی کرلی تھی، انہیں نابالغ لڑکیوں کو جسم فروشی کے لیے اسمگل کرنے سمیت سنگین الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

جیفری اپسٹن کی خودکشی کے بعد مذکورہ اسکینڈل کیس میں ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوئم کے چھوٹے بیٹے شہزادہ اینڈریو کا نام بھی سامنے آیا تھا۔

شہزادہ اینڈریو نے اسکینڈل میں نام آنے پر شاہی عہدوں سے علیحدگی بھی اختیار کی تھی جب کہ خود پر لگے تمام الزامات کو مسترد کیا تھا۔

شہزادہ اینڈریو پر الزام تھا کہ انہوں نے بھی نابالغ لڑکیوں کے ساتھ جیفری اپسٹن کی مدد سے جنسی تعلقات استوار کیے جب کہ ملکہ برطانیہ کے بیٹے پر ورجینیا رابرٹ گفی نامی خاتون نے امریکا میں ہتک عزت کا دعویٰ بھی دائر کر رکھا ہے،

ورجینیا رابرٹ گفی بھی جیفری اپسٹن اور گلین میکسویل کی شکار خواتین میں سے ایک ہیں۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ گلین میکسویل کو مجرم قرار دیے جانے کے بعد ملکہ برطانیہ کے بیٹے شہزادہ اینڈریو کے خلاف بھی سخت قانونی اقدامات اٹھائے جائیں گے، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

گیسلین میکسویل ارب پتی جیفری اسٹپن کے لیے جنسی غلام لڑکیاں بھرتی بھی کرتی تھیں—فوٹو: ڈیلی میل
گیسلین میکسویل ارب پتی جیفری اسٹپن کے لیے جنسی غلام لڑکیاں بھرتی بھی کرتی تھیں—فوٹو: ڈیلی میل

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024