پی ایس ایل 7: این سی او سی کی 100فیصد شائقین کے ساتھ میچز کے انعقاد کی اجازت
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے تمام میچز 100فیصد شائقین کے ساتھ منعقد کرانے کی اجازت دے دی ہے۔
این سی او سی نے پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں اسٹیڈیم میں شائقین کی موجودگی کے حوالے سے وفاق اور صوبوں کے ساتھ ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 7، جیسن روئے گلیڈی ایٹرز، جورڈن کنگز اور فخر قلندرز میں شامل
مراسلے میں کہا گیا کہ ہے کہ ہر عمل کے افراد کو میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی البتہ 12سال سے زائد عمر کے افراد کو میچ دیکھنے کے لیے مکمل ویکسینیشن لازمی کرانی ہو گی۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پی سی بی نے ویکسینیشن کرانے والے افراد کو ٹکٹ کے اجرا کے لیے میکانزم تیار کرے گا اور میچز کے لیے سیکیورٹی انتظامات کا ذمے دار ہو گا۔
اعلامیے کے مطابق پی سی بی گراؤنڈ میں ایس او پیز پر عملدرآمد کا ذمے دار ہو گا جبکہ اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے لیے ماسک اور سماجی فاصلہ رکھنا لازم ہو گا۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے 2020 اور 2021 کے ایڈیشن کورونا وائرس کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئے تھے۔
سال 2021 کے ایڈیشن کے راؤنڈ میچز وائرس کے خطرے کے باوجود مکمل ہو گئے تھے البتہ پلے آف مرحلے سے قبل کھلاڑیوں کے کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کے سبب ایونٹ کو ملتوی کردیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: قلندرز کا سہیل اختر کی جگہ شاہین آفریدی کو کپتان مقرر کرنے کا اعلان
بعدازاں گزشتہ سال نومبر میں بقیہ میچوں کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو شکست دے کر چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
رواں سال لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے میچز بھی وائرس کی وجہ سے ملتوی کردیے گئے تھے جس کی وجہ سے بقیہ میچوں کے جون کے انعقاد میں فیصلہ کیا گیا تھا۔
25 جون کو ہونے والے لیگ کے فائنل میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو شکست دے کر چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا تھا۔