• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

شائع December 31, 2021
ڈی کوک نے 54 ٹیسٹ میچوں میں 3 ہزار 300 رنز بنائے—فوٹو: اے ایف پی
ڈی کوک نے 54 ٹیسٹ میچوں میں 3 ہزار 300 رنز بنائے—فوٹو: اے ایف پی

جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک نے بھارت کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں شکست کے چند گھنٹے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق 29 سالہ ڈی کوک نے ٹیسٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مختصر طرز کرکٹ بدستور کھیلتا رہوں گا۔

ڈی کوک نے بیان میں کہا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دو مرتبہ حاصل کرنے والے وکٹ کیپر کے بارے میں پہلے ہی اعلان کیا گیا تھا کہ وہ بھارت کے خلاف سیریز کے دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ کا حصہ نہیں ہوں گے کیونکہ ان کی اہلیہ پہلے بچے کی آمد متوقع ہے۔

کوئنٹن ڈی کوک کے ساتھ ٹی20 ورلڈ کپ کے دوران تنازع ہوا تھا جب انہوں نے ‘بلیک لائیوز میٹر’ مہم کی حمایت میں گھٹنوں کے بل بیٹھنے سے انکار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:کوئنٹن ڈی کوک کے مؤقف پر افریقی کپتان حیران

ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے قبل ٹیم سے گھٹنوں کے بل بیٹھنے کا کہا گیا تھا اور ابتدائی طور پر اعلان کیا گیا تھا کہ ڈی کوک ذاتی وجوہات کی وجہ سےمیچ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

بعد ازاں جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں سے ملاقات کے بعد ڈی کوک کے اپنے رویے پر معافی مانگی تھی اور وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس طرح حکم دے کر ان کا حق چھینا جارہا ہے۔

جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے موقع پر اس حوالے سے کوئی ذکر نہیں کیا۔

ڈی کوک کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ میرے لیے اتنا آسان نہیں تھا اور اپنے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے کافی وقت لیا اب میں اور میری اہلیہ ساشا اپنے پہلے بچے کا دنیا میں استقبال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میرے لیے میرا خاندان سب کچھ ہے اور مجھے اپنی زندگی کے اس نئے اور پرجوش کے موقع پر ان کے ساتھ رہنے کے لیے وقت درکار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے لیے ٹیسٹ کرکٹ اہمیت رکھتی ہے اور میں اپنے ملک کی نمائندگی کے لیے پرجوش ہوں اور میں ہر اتار چڑھاؤ سے محظوظ ہوا لیکن اب میرے پاس ایسی چیز ہے جو میرے لیے زیادہ اہم ہے۔

ڈی کوک کو دنیا کے بہترین وکٹ کیپرز میں شمار کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نسل پرستی کے معاملے پر اختلاف، ڈی کوک ورلڈ کپ ادھورا چھوڑ کر چلے گئے

انہوں نے جنوبی افریقہ کے لیے 54 ٹیسٹ میچز کھیلے اور 38.28 کی اوسط سے 3 ہزار 300 رنز بنائے اور 100 گیندوں پر 70 رنز سے زائد کی اوسط سے رنز بنائے۔

انہوں نے وکٹ پیچھے 221 کیچز لیے اور 11 اسٹمپ کیے۔

ڈی کوک کی ریٹائرمنٹ کے بعد جنوبی افریقہ کی موجودہ ٹیم میں کپتان ڈین ایلگر، ایڈن مرکرم اور ٹیمبا بووما صرف تین ایسے کھلاڑی ہیں جنہیں نے ٹیسٹ کرکٹ میں سنچری بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024