• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

کووڈ 19 ویکسینز مختلف عمر کے بچوں کیلئے محفوظ اور مؤثر ہیں، تحقیق

شائع December 30, 2021
یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی — شٹر اسٹاک فوٹو
یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی — شٹر اسٹاک فوٹو

کووڈ 19 ویکسینز بچوں کے محفوظ اور بیماری سے بچانے کے لیے مؤثر ہیں۔

یہ بات یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹٰشن کی جانب سے جاری 3 تحقیقی رپورٹس میں سامنے آئی۔

ایک تحقیق میں فائزر ویکسین کے محفوظ ہونے کی جانچ پڑتال 42 ہزار سے زیادہ ویکسینیشن کرانے والے 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں میں کی گئی۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ویکسینیشن کے بعد نظر آنے والے مضر اثرات اکثر معمولی اور عارضی ہوتے ہیں اور دل کے پٹھوں کے ورم کا خطرہ بھی نہیں ہوتا۔

دوسری تحقیق میں 12 سے 17 سال کی عمر کے 243 بچوں کو شامل کیا گیا تھا۔

ان بچوں میں فائزر ویکسین کے مؤثر ہونے کی جانچ پڑتال کی گئی اور دریافت ہوا کہ یہ ویکسین بیماری سے بچانے کے لیے 92 فیصد تک مؤثر ہے۔

یہ تحقیق جولائی سے دسمبر 2021 کے دوران ہوئی جب امریکا میں ڈیلٹا قسم کے کیسز زیادہ پھیلے ہوئے تھے اور دریافت ہوا کہ اس عمر کے بچوں میں کووڈ 19 کی شرح بہت کم تھی۔

تیسری تحقیق بھی اس وقت ہوئی جب ڈیلٹا کا غلبہ تھا۔

اس تحقیق میں 5 سے 17 سال کی عمر کے بچوں کو شامل کیا گیا جو کووڈ 19 کے باعث ہسپتال میں زیرعلاج رہے تھے اور ان میں ویکسینیشن مکمل کرانے والے بچوں کی شرح ایک فیصد سے بھی کم تھی۔

بوسٹن چلڈرنز ہاسپٹل کے وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹر جان براؤنسٹین نے بتایا کہ ہمارے خیال میں ان رپورٹس سے تصدیق ہوتی ہے کہ ویکسین بہت زیادہ محفوظ اور مؤثر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مضر اثرات کا خطرہ بہت کم ہوتا ہے جو کہ بہت زیادہ متاثرکن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نتائج سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ ان ویکسینز کا استعمال سے کسی مضر اثر کا خطرہ بہت کم ہوتا ہے اور توقع ہے کہ ان نتائج سے ویکسینز کے استعمال کی شرح میں اضافہ ہوگا۔

امریکا میں نومبر سے 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں میں فائزر ویکسین کا استعمال کرایا جارہا ہے جبکہ مئی 2021 میں 12 سے 15 سال کی عمر کے بچوں کے لیے اس کے استعمال کی منظوری دی گئی تھی۔

امریکا میں اگست 2021 میں 16 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کے لیے فائزر ویکسین کو مکمل منظوری دی گئی تھی۔

بچوں میں ویکسینز کی افادیت کی افادیت کی رپورٹس اس وقت سامنے آئی ہے جب امریکا میں کورونا کی زیادہ متعدی قسم اومیکرون تیزی سے پھیل رہی ہے، جس سے بچے بھی متاثر ہورہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بات کا امکان نہیں کہ اومیکرون بچوں کو دیگر اقسام سے مختلف انداز سے متاثر کرے گی مگر ویکسینیشن نہ کرانے والے افراد بشمول بچوں میں اس کے پھیلاؤ کا خطرہ زیادہ ہے۔

گزشتہ ہفتے امریکا میں لگ بھگ 2 لاکھ بچوں میں کووڈ 19 کی تصدیق ہوئی اور یہ شرح دسمبر کے آغاز کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024