• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

کراچی میں جنوری کے پہلے ہفتے میں موسم سرما کی دوسری بارش کا امکان

شائع December 30, 2021
سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی میں 3 جنوری تک سرد ہوائیں مسلسل چل سکتی ہیں — فائل فوٹو / ڈان نیوز
سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی میں 3 جنوری تک سرد ہوائیں مسلسل چل سکتی ہیں — فائل فوٹو / ڈان نیوز

محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں جنوری 2022 کے پہلے ہفتے میں موسم سرما کی دوسری بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

چیف میٹرولوحسٹ کراچی سردار سرفراز نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو بتایا کہ بارش کا نیا مغربی سسٹم 31 دسمبر کو بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہوگا، نیا مغربی سلسلہ موسم سرما کے سابقہ سسٹم سے زیادہ طاقتور ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے مغربی سلسلے کے تحت 4 جنوری سے کراچی میں بوندا باندی اور پھوار متوقع ہے جبکہ 5 اور 6 جنوری کو گرج چمک کے ساتھ کہیں درمیانی اور کہیں تیز بارش متوقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بارش اور ہواؤں کا سسٹم بلوچستان کے اضلاع پر زیادہ شدت سے اثر انداز ہوگا جبکہ یہ سسٹم ملک کے شمالی علاقوں میں بھی بارش کا باعث بن سکتا ہے۔

سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی میں 3 جنوری تک سرد ہوائیں مسلسل چل سکتی ہیں، اس دوران دن کے وقت مطلع صاف اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور معتدل بارش سے موسم خوشگوار

واضح رہے کہ اس سے قبل چیف میٹرلوجوسٹ کراچی نے ملک میں نیا مغربی سسٹم داخل ہونے کا بتایا تھا، تاہم اس وقت سسٹم سے کراچی میں بارش کا امکان ظاہر نہیں کیا گیا تھا۔

کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش پیر کو ہوئی تھی اور دن بھر مختلف علاقوں میں ہلکی اور معتدل بارش کا سلسلہ جارہ رہا تھا۔

بارش کے باعث شہر میں ٹھنڈی ہواؤں نے ڈیرے ڈال لیے تھے اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024