• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

مسلمانوں کی ’نسل کشی‘ پر بھارت میں خانہ جنگی ہو سکتی ہے، نصیر الدین شاہ

شائع December 30, 2021
مسلمانوں کو خوف زدہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے—فائل فوٹو: فیس بک
مسلمانوں کو خوف زدہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے—فائل فوٹو: فیس بک

بولی وڈ کے سینیئر ورسٹائل اداکار نصیر الدین شاہ نے کہا ہے کہ نریند مودی کی حکومت میں مسلمانوں کو تمام شعبوں میں نہ صرف بیکار بنانے کا سلسلہ جاری ہے بلکہ ان کے ساتھ ناروا سلوک بھی ہو رہا ہے اور مسلمان اپنی ’نسل کشی‘ پر دفاع کرنے کی جنگ بھی لڑ سکتے ہیں۔

’دی وائر‘ کو دیے گئے انٹرویو میں نصیر الدین شاہ نے بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہاپسندی، مذہب کی بنیاد پر لوگوں کے ساتھ ناروا سلوک اور مسلمانوں کی نسل کشی پر کھل کر بات کی۔

’نریندر مودی کے ہندوستان میں مسلمان ہونا کیسا ہے‘ کی تھیم کے تحت دیے گئے انٹرویو میں نصیرالدین شاہ نے بھارت میں مسلمانوں کی نشل کشی اور ان کے خلاف منظم جرائم اور نسل پرستی پر شدید تحفظات اور خدشات کا اظہار کرتے ہوئے خانہ جنگی کا عندیہ بھی دیا۔

ورسٹائل اداکار نے کہا کہ اگر بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کی گئی تو وہ اپنی جوابی جنگ خود لڑیں گے، وہ اپنا اور آنے والی نسلوں کا تحفظ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نصیر الدین شاہ کا پہلی بار اہلیہ اور 'لَو جہاد' سے متعلق انکشاف

نصیر الدین شاہ نے کہا کہ بھارت میں 20 کروڑ سے زائد مسلمان بستے ہیں اور ہندوستان ان سب کا گھر ہے، اگر انہیں دبانے یا ان کے خلاف کارروائی کی کوشش کی گئی تو وہ اپنا تحفظ کرنے کے لیے آگے آئیں گے اور یہاں ’خانہ جنگی‘ بھی ہو سکتی ہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کی حکومت میں مسلمانوں کو پسماندہ اور بیکار بنایا جا رہا ہے اور تمام شعبوں میں ان کے ساتھ ناروا رویہ جاری ہے۔

—فائل فوٹو: فیس بک
—فائل فوٹو: فیس بک

ورسٹائل اداکار کے مطابق مسلمانوں کے ساتھ تضحیکی رویہ اختیار کرکے انہیں خوف زدہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے مگر مسلمانوں کو ڈرنا نہیں چاہیے، کیوں کہ بھارت ان کا بھی گھر ہے۔

ایک سوال کے جواب میں نصیر الدین شاہ نے کہا کہ نریندر مودی پر منفاقت کا الزام نہیں لگایا جا سکتا، کیوں کہ وہ ٹوئٹر پر نسل کشی کی بات کرنے والے افراد کو فالو بھی کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: عامر، سلمان، شاہ رخ خوف سے مسائل پر نہیں بولتے، نصیر الدین شاہ

نصیر الدین شاہ کے مطابق نریندر مودی اپنے مذہبی عقائد کی پرچار کرتے ہیں جب کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی باتیں کرتے ہیں، ساتھ ہی دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ سب کا خیال رکھنے والے ہیں۔

سینیئر اداکار کا کہنا تھا کہ اگر ہندو سیاستدان اپنے فالوورز کو مسلمانوں کے خلاف اکساتے ہیں تو مسلمان ’نسل کشی‘ ہونے پر اپنا دفاع خود کریں گے، وہ جوابی جنگ لڑیں گے اور یہاں خانہ جنگی بھی ہو سکتی ہے۔

—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب
—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب

انٹرویو کے دوران نصیر الدین شاہ نے مغل بادشاہوں پر بھی بات کی اور کہا کہ ایک طرح سے وہ ’مہاجر‘ تھے اور دوسری جگہ سے آکر انہوں نے ہندوستان پر حکمرانی کی اور تاریخ پر بھی اثرات مرتب کیے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومتی وزرا کے بعد انو پم کھیر بھی نصیر الدین شاہ کے خلاف بول پڑے

نصیر الدین شاہ کے انٹرویو پر بھارت میں ان کے نام پر ٹوئٹر پر ٹرینڈ بن گیا اور جہاں کچھ لوگوں نے مغل بادشاہوں کو ’مہاجر‘ کہنے پر ان کی تعریفیں کیں، وہیں کئی لوگوں نے ان پر تاریخ کو مسخ کرنے کا الزام بھی لگایا۔

اسی طرح کئی لوگوں نے ان پر نسلی و مذہبی تفریق پھیلانے کا الزام بھی لگایا جب کہ ہزاروں لوگوں نے ان کی بات سے اتفاق کیا کہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک جاری ہے۔

—فائل فوٹو: فیس بک
—فائل فوٹو: فیس بک

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024